Home / خواجہ آصف نےسراج الدین حقانی کاضمیرجھنجوڑڈالا

خواجہ آصف نےسراج الدین حقانی کاضمیرجھنجوڑڈالا

Defence Minister Khawaja Asif message to Afghan Taliban Interior Minister Sirajuddin Haqqani

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk

وزیردفاع خواجہ آصف نےافغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقا نی کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ بھلےہمارے دشمن کواپنےگھربسائیں لیکن انکے ساتھ ملکر ہمارے ساتھ دشمن کاکردارنہ ادا کریں۔

خواجہ آصف نےسراج الدین حقانی کوآئینہ دکھاتےہوئےکہاکہ آپ دہائیوں تک ہمارےمہمان رہے۔ سوویت یونین کےخلاف ہم نےمل کے جنگ لڑی۔ آپکا اورہماراایک ہی ہدف تھااوریہ ہدف ہمیں امریکانےدیا۔

خواجہ آصف کاکہناتھاکہ الیون کے بعدامریکانےہم پرحقانی نیٹ ورک کے سہولت کارکاالزام لگایا۔ ہم پر آپکی سہولت کاری کا الزام سچ تھا یا جھوٹ، آپ ہی دنیا کو بتا دیں۔

خواجہ آصف نےسراج الدین کاضمیرجھنجھوڑتےہوئے کہا ہم آپ کی آپسی لڑائی ختم کراتے رہے مکہ میں صلح کراتے رہے لیکن صلہ کیا ملا ؟ آپ نے ہمارے قاتلوں کو پناہ دی۔ ہمارے گلی محلوں کو خون سے رنگین کرنے والوں کےسہولت کاربنے۔ کابل میں آپ سے ملاقائی ہوئی، درخواست کی دشمنوں کے حلیف نہ بنیں، اعانت نہ کریں ۔آپ نے رقم ما نگی ہم وہ بھی دینے کو تیار تھے مگر آپ ضمانت دینےکوتیارنہیں تھے۔

خواجہ آصف نےکہا جس نسبت سے آپکو حقانی پکارا جاتا ہے وہ بہت عظیم بزرگ تھے، اس نام کی لاج رکھیں، اپنی سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ روایت ، ثقافت اور دین سکھاتا ہےجس گھر میں پناہ لی ہو اسکی خیرمانگتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

آپریشن غضب للحق ، افغانستان میں تباہی کی تفصیلات

Friday, 27 February 2026 | Web Desk پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی …