Home / خواجہ آصف عدلیہ پربرس پڑے

خواجہ آصف عدلیہ پربرس پڑے

Khawaja Asif attacks judiciary

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ توہین وہاں پرہوتی ہےجہاں کسی ادارےنےاپنی عزت برقراررکھی ہو۔ کیاتوہین صرف عدلیہ کی ہوتی ہے،دیگراداروں کی کوئی عزت نہیں؟ ہماری عدلیہ نےآئین سازی کااختیاربھی پارلیمنٹ سےلےلیاہے۔ عدلیہ کااحترام کرتےہیں لیکن عدلیہ کابھی فرض ہےکہ وہ اپنااحترام کروائے۔ایسےفیصلےدےجوآئین کےمطابق ہوں،سیاسی نہیں۔

ان خیالات کااظہاروزیردفاع خواجہ آصف نےسیالکوٹ میں پریس کانفرنس کےدوران کیا۔ انہوں نےکہاکہ 9مئی کوشہداکی توہین کی گئی ، کورکمانڈرہاوس اورجی ایچ کیوپرحملےکئےگئے لیکن کیاہوا؟ دوسری طرف آپ عدالت میں اونچی آوازمیں بات بھی کریں توتوہین عدالت لگ جاتی ہے۔ کیاعزت صرف ایک ادارےکی ہے،دیگرادارےبےآبروہیں؟

ایک منتخب وزیراعظم کوگھربھیجاگیا،نوازشریف کےخلاف بنائےگئےبےبنیادکیسزمیں جلدسزاسنانےکیلئےباقاعدہ ایک مانیٹرنگ جج لگایاگیا۔ یہ سب ایک اسکرپٹ کےتحت ہورہاتھا،اس وقت کیوں ججزکواپنی آزادی کاخیال نہ آیا۔ بھٹوکوپھانسی دینےسمیت اس عدلیہ نےکیسےکیسےفیصلےدئیے،کیاکسی جج پرتوہین عدالت لگی؟ اس عدلیہ کےفیصلوں کی وجہ سےپاکستان آج بھی ایڑیاں رگڑرہاہے۔

آئین پامال کرنےوالےججوں کوقبروں سےنکالیں اوران کاٹرائل کریں ۔جوجوبھی آئین کی خلاف ورزی کرتاہےان سب پرآرٹیکل سکس لگناچاہیے۔ آئین میں کہیں نہیں لکھاکہ صرف ایک ادارےکی عزت ہےاورباقیوں کی نہیں۔

خواجہ آصف نےکہاکہ سپریم کورٹ نےمخصوص نشستوں کےکیس میں آئین سےماورافیصلہ دیا۔ اس فیصلےپرپارلیمنٹ میں بحث ہوگی ۔ اس ملک کوآگےلےجانےکاایک ہی طریقہ ہےکہ تمام اسٹیک ہولڈرزسرجوڑکربیٹھیں

یہ بھی چیک کریں

UN Sec Gen Condemn US attack on Iran

امریکی حملوں نےانتونیوگوتریس کواداس کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی …