Home / خدیجہ شاہ نےعمران خان کی پیشکش قبول کرلی

خدیجہ شاہ نےعمران خان کی پیشکش قبول کرلی

Khadija shah special seat for NA

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی نژادامریکی فیشن ڈیزائنرخدیجہ شاہ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی مخصوص نشست کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے اپنی امریکی شہریت ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہےدوہری شہریت رکھنے والے پاکستانی رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتے۔

خدیجہ شاہ کو مئی 2023 میں ہنگامہ آرائی اورتوڑپھوڑکےالزامات میں کئی مہینےجیل کی ہواکھاناپڑی۔ عدالت نے دسمبر2023 میں انہیں ضمانت پررہاکرنےکاحکم دیا۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں خدیجہ شاہ نے ایک تفصیلی نوٹ لکھا اور بتایا کہ انہوں نے عمران خان کی پیشکش کو قبول کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔انہوں نے لکھاامریکی شہریت، جو آزادی، حفاظت اور مواقع کی ضمانت دیتی ہے، ترک کرناآسان نہیں تھا۔ تاہم، پاکستان مادر وطن ہے، وہ جگہ جسے میں گھر کہتی ہوں، اور وہ ملک جہاں میں نے اپنی زندگی بسر کی ہے۔ میں اپنےملک اورلوگوں سے دستبردارنہیں ہو سکتی۔

خدیجہ شاہ کےبقول انہوں نےڈیڑھ سال کےدوران ناقابل تصورناانصافی کا مشاہدہ کیا اور ذاتی طور پر اس کا تجربہ کیا، لیکن اس مصیبت نے میرے اندرمقصدیت کا احساس پیدا کیا۔ میں پاکستان کے لیے تبدیلی لانے کی خواہش سے آگے بڑھناچاہتی ہوں۔

خدیجہ شاہ نےلکھاکہ مجھے فخر ہے چیئرمین پی ٹی آئی اورہمیشہ سےمیرےہیروعمران خان نے مجھے اپنی پارٹی کی نمائندگی کرنے اور پاکستان کے لیے ان کے وژن کا حصہ بننے کے قابل سمجھا۔ میں نے ان کی مخصوص نشست لینے کی پیشکش قبول کی اورامید کرتی ہوں ان کی امیدوں پر پورا اتروں گی۔

یہ بھی چیک کریں

Minahil Malik new video

ایک اورقابل اعتراض ویڈیو، ایک اورتنازع

مشہورپاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بارپھراپنی نئی قابل اعتراض ویڈیوکےباعث خبروں کی زَد میں …