کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں ٹک ٹاک کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔ اس ایپ نےنوجوان نسل کوعجیب وغریب حرکتوں پرلگانےکےبعد اب بسےبسائےگھروں کوبھی تباہ کرناشروع کردیاہے۔
کراچی کےعلاقےبلدیہ ٹاون میں ٹک ٹاک نےبسابسایاگھرتباہ کردیا۔ اس خبرکی تفصیل کچھ یوں ہےکہ سعیدآبادکےعلقےبلدیہ ٹاون میں ہفتہ کی صبح گھرمیں موجودخاتون پراس کےسابق شوہرنےتیزاب پھینک دیا۔ خاتون کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کےتحقیق کرنےپرپتاچلا کہ تیزاب سےجھلسنےوالی خاتون رمشاٹک ٹاک بنانےکی شوقین تھی لیکن اس کاسابق شوہراسےایساکرنےسےمنع کرتاتھا۔ اس جوڑےنےدوسال پہلےپسندسےشادی کی تھی لیکن رواں سال خاتون نےخلع لینےکیلئےعدالت سےرجوع کرلیاتھا۔
میاں بیوی میں طلاق کی وجہ بھی ٹک ٹاک بنی کیونکہ شوہربیوی کوٹک ٹاک ویڈیوزبنانےسےمنع کرتاتھا۔
گھناونی حرکت کےبعدسےملزم فرارہےجبکہ پولیس نےاس کےوالدکوحراست میں لیکرتھانےمنتقل کردیاہے۔
واضح رہےکہ پاکستان کی اعلیٰ عدالتیں فحش مواداپ لوڈ کئےجانےپرکم ازکم تین مرتبہ ٹک ٹاک پرپابندی لگاچکی ہیں لیکن ہرباراس یقین دہانی پرکہ اس ایپ پرموجودفحش اورغیراخلاقی موادکوڈیلیٹ کردیاجائےگا،پابندی کوہٹالیاگیا۔