Home / جسٹس منصورکی تقریرپرراناثنااللہ کاردعمل

جسٹس منصورکی تقریرپرراناثنااللہ کاردعمل

Rana Sanaullah vs Justice Mansoor

ویب ڈیسک ۔۔ راناثنااللہ نےنام لئےبغیرسپریم کورٹ کےجسٹس منصورعلی شاہ کوجواب دےدیا۔ کہاسپریم کورٹ کےجج کاکام تقریریں کرنانہیں ۔ پارلیمنٹ جوقانون بنائےگی،عدالتوں کواسی کےمطابق فیصلےکرناہوں گے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتےہوئےراناثنااللہ نےکہاکہ پارلیمنٹ جو قانون بنائے گی عدالتوں کو اسی کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہےجبکہ عدالتیں آئین و قانون کےمطابق فیصلے کرنے کی پابند ہیں۔

یادرہےکہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نےاسلام آبادمیں ایک سیمینارسے خطاب میں کہا تھاکہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کردیا تو اس پر عمل ہوگا۔ سپریم کورٹ کےفیصلےسےروگردانی کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ یہ ممکن نہیں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمدنہ ہو۔

جسٹس منصورعلی شاہ کاحکومت کوواضح پیغام

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …