Home / بھارت ایٹمی جنگ چھیڑسکتاہے، بلاول بھٹو

بھارت ایٹمی جنگ چھیڑسکتاہے، بلاول بھٹو

India wants nuclear war, Bilawal Bhutto

مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت پاکستان کاپانی روکنےکی دھمکی نہیں دےرہا،خطےمیں جوہری تصادم کی بنیادرکھ رہاہےاوریہ بات ہم جذبات میں آکرنہیں کہہ رہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےایک بارپھردنیاکوبھارت کی مودی حکومت کےخطرناک عزائم سےآگاہ کردیا۔

واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ سےخطاب کرتےہوئےبلاول نےخبردارکیاکہ امریکہ نےپاکستان اوربھارت کےدرمیان جنگ بندی توکروادی لیکن مستقل امن قائم نہیں کروایاکیونکہ مودی کےجارحانہ عزائم کسی بھی وقت امریکی کوششوں پرپانی پھیرسکتےہیں۔ پاک بھارت تنازع ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے، جو نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کی دیگر قوتوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دونوں ممالک استحکام کی طرف نہیں بڑھیں گے تو اس کا نقصان سب کو ہوگا۔

امریکہ کےدورےکےاختتام پرمیڈیاسےبات کرتےہوئےبلاول بھٹونےکہابھارت پانی کو بطور ہتھیاراستعمال کر رہا ہے،24 کروڑعوام کا پانی روکنا کھلی جارحیت ہے،کوئی بھی ملک یکطرفہ طورپرسندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔

بھارت پرطنزکرتےہوئےبلاول نےکہاانہیں جنگ میں اپنےطیارےگرنےکااعتراف کرنےمیں ایک ماہ کاعرصہ لگ گیا۔ پاکستان چاہتاتومزیدبھارتی طیارےہٹ کرسکتاتھالیکن ہم نےتحمل سےکام لیا۔ بھارت نےیہ جنگ ایک جھوٹ کی بنیادپرشروع کی اوربری طرح ہارگیا۔

بلاول بھٹونےکہادہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،دہشت گرد کبھی مذہب تو کبھی نیشنلزم کاماسک لگاتے ہیں،اسٹیٹ ایکٹرزاوردہشتگردوں کےخلاف مشترکہ پالیسی ہونی چاہئے۔

واضح رہےکہ بلاول ایک پارلیمانی وفدکی قیادت میں امریکہ کےدورےپرتھےجہاں انہوں نےاقوام متحدہ،امریکی حکام اورتھنک ٹینکس سےخطاب میں دنیاکےسامنےبھارتی جارحیت اورعزائم کاپردہ اچھی طرح چاک کیا۔ بلاول بھٹوکی قیادت میں وفدامریکی دورہ مکمل کرکےبرطانیہ پہنچ چکاہے۔

یہ بھی چیک کریں

PAF vs IAF, air superiority

بھارت کومزاچکھانےوالی پی اےایف کی لڑاکاسکواڈرن

تاریخ: 7 جون 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) …