بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور اسے کبھی کوئی علیحدہ نہیں کرسکتا۔ بلوچستان میں جو دہشت گردی ہورہی ہے، اس کے پیچھے کوئی نظریہ ہے اور نہ تصور بلکہ یہ بھارت کی شہ اورتعاون سےہورہی ہے۔۔پورےخطےمیں عدم استحکام کاذمہ دارصرف اورصرف بھارت ہے۔۔۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکی پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے زیر اہتمام ہلال ٹاکس 2025 پروگرام میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو۔۔لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نے کہا بھارت اور اسکی پراکسیز پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔بی ایل اے (فتنہ الہندوستان) کو ہندوستان سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا بلوچستان کو علیحدہ کرنے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے مگر یہ بے بنیاد ہے کیونکہ بلوچستان پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں رچا بسا ہے۔بلوچ، سندھی، پختون، پنجابی، کشمیری، بلتی ہم سب بہن بھائی ہیں اور متحد ہیں، ہمیں کوئی ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام ۔ یہ محبت کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم دائم رہے گا ۔