Friday, 26 December 2025 | Web Desk
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کہتےہیں عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کرنے یا تحریک چلانے سمیت تمام اختیارات محمود خان اچکزئی اور سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کو دے دیے ہیں۔
جمرودکےدورےکےموقع پرمیڈیاسےبات کرتےہوئےسہیل آفریدی نے کہا،تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے سمیت تمام اختیارات محمود خان اچکزئی اور سینٹر علامہ راجا ناصر عباس کودئیےہیں۔
سہیل آفریدی کےمطابق ، آئندہ سیاسی لائحہ عمل انہی قائدین کی مشاورت سے طے کیا جائے گا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی، پاکستان تحریک انصاف اس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
وزیراعلیٰ کے پی کاکہناتھابانی پی ٹی آئی کی دوسری اہم ہدایت اسٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے ہے، جس پر عملی طور پر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، اسٹریٹ موومنٹ کو کامیاب بنا کر دم لیں گے اور کارکنان اس سلسلے میں متحرک ہیں۔