Home / ہمت ہےتوسول نافرمانی کرکےدکھاؤ:خواجہ آصف

ہمت ہےتوسول نافرمانی کرکےدکھاؤ:خواجہ آصف

PTI civil disobedience call

ویب ڈیسک ۔۔ صوبہ چلانےکےپیسےنہیں،چلےہیں وفاق فتح کرنے۔ہمت ہےتوسول نافرمانی کی کال پرقائم رہنا،وفاق پرکئےتمہارےتینوں حملوں کی طرح یہ کال بھی ناکامی سےدوچارہوگی ۔ وزیردفاع خواجہ آصف کاقومی اسمبلی میں اظہارخیال ۔

خواجہ آصف نےکہاانہوں نےآج سےدس سال پہلےبھی سول نافرمانی کی کال دی جوناکامی سےدوچارہوئی۔ اس والی کاحشربھی پہلےجیساہوگا ۔ انہیں سوائےشرمندگی کےاورکچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ چوبیس نومبرکوان کی کال پرلوگ نہیں نکلےتوکسی کاکیاقصور۔ احتجاج میں ناکامی کےبعدصوبائیت کارڈکھیلناگھٹیاحرکت ہے۔ اس قسم کی حرکتیں ان کی شکست خوردہ ذہنیت کوظاہرکرتےہیں ۔

خیبرپختونخوامیں ان کی حکومت کودس بارہ سال ہوگئے۔ آج اس صوبےکی کیاحالت ہے؟ وہاں انہوں نےدہشت گردوں کولاکربسایااورآج کےپی میں امن وامان کی صورتحال کسی سےڈھکی چھپی نہیں ۔ وہاں خون بہہ رہاہےاوریہ چلےہیں اسلام آبادمیں خون بہانے ۔ ان کاایجنڈاملک دشمنی ہےلیکن ہم انہیں کامیاب نہیں ہونےدیں گے ۔

خواجہ آصف نےکہاپی ٹی آئی کےلوگ ہم سےکیاکچھ کہتےہیں،بتانہیں سکتا۔ بانی پی ٹی آئی جوپیغامات باہربھجوارہےہیں،اس پربھی بات کرنانہیں چاہتا ۔۔ انہوں نےاپنےایک بھی ہلاک کارکن کاشناختی کارڈہمیں نہیں دیا۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …