Home / فیلڈمارشل میاں نوازشریف؟

فیلڈمارشل میاں نوازشریف؟

Field Marshal Nawaz Sharif

تاریخ: 20 مئی 2025 | نیوز میکرز مانیٹرنگ ڈیسک

سمانیوزپرپروگرام ریڈلائن میں اس وقت صورتحال بہت دلچسپ ہوگئی جب اینکرپرسن طلعت حسین نےعظمیٰ بخاری سےپوچھاکہ انہوں نےنجم سیٹھی کےحوالےسےکیاکہا؟

اس پرعظمی بخاری بولیں، میں نےاحتراماًکہاتھاکہ اب جوچڑیانجم سیٹھی کوخبریں لاکردیتی ہےوہ شایدضعیف ہوچکی ہےاورمستندخبریں نہیں لارہی ۔ میں نےاس وجہ سےبیان دیاتھاکیونکہ نجم سیٹھی صاحب کی اڈیالہ جیل میں ہونےوالی کسی بریفنگ کی خبرپران کی بہت ٹرولنگ ہورہی تھی جومجھےاچھی نہیں لگی۔

عظمی بخاری نےواضح کیاکہ اڈیالہ جیل میں کسی نےعمران خان کوکوئی بریفنگ نہیں دی اوراب توبیرسٹرگوہربھی نجم سیٹھی کی خبرکی تردیدکرچکےہیں۔

عظمی بخاری نےایک سوال پرکہاکہ میاں نوازشریف بھارت کےخلاف ہونےوالےحالیہ آپریشن کےدوران وزیراعظم ہاوس میں بھی موجودرہےاورانہوں نےاس حوالےسےاپنابھرپورکرداراداکیا،جوتین دفعہ وزیراعظم رہنےوالےلیڈرکوکرناچاہیے۔ وہ پارٹی قائدبھی ہیں اوران کی منظوری اورمشورےکےبغیرکوئی کام نہیں ہوسکتا۔ بھارت کےخلاف آپریشن اوربیرونی دنیاسےرابطوں کےحوالےسےوہ ہرچیزکاپارٹ اینڈپارسل تھے۔

عظمی بخاری کی باتوں پرطلعت حسین نےکہاکہ پھرنوازشریف کوبھی فیلڈمارشل بنادیں؟ کہاکہ سویلین کوبھی اعزازی فیلڈمارشل بنایاجاسکتاہے۔

اس پرعظمی بخاری نےکہانوازشریف کوجوپیارعوام نےدیااورانہوں نےملک کی جوخدمت کی ہے، انہیں کسی عہدےکی ضرورت نہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Field Marshal Pakistan Syed Asim Munir on Eid

فوجی کیوں گھرسےدورعیدمناتےہیں؟ فیلڈمارشل نےبتادیا

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل جنرل سیدعاصم منیرنےعیدحسب روایت گھرسےدورسرحدوں پرتعینات وطن کےمحافظوں کےساتھ منائی ۔ …