Home / سندھ میں میٹرک اورانٹرامتحانات کاشیڈول

سندھ میں میٹرک اورانٹرامتحانات کاشیڈول

matric exams in Sindh

ویب ڈیسک ۔۔ محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق:

  • نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 مارچ 2025 سے شروع ہوں گے۔
  • گیارھویں اور بارھویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل 2025 سے ہوں گے۔

نتائج کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں:

  • میٹرک کے نتائج 15 جولائی 2025 کو جاری کیے جائیں گے۔
  • انٹرمیڈیٹ کے نتائج 15 اگست 2025 کو اعلان کیے جائیں گے۔

مزید یہ کہ:

  • تعلیمی سال 2025-26 سندھ کے اسکولوں میں یکم اپریل 2025 سے جبکہ کالجز میں یکم اگست 2025 سے شروع ہوگا۔
  • موسم گرما اور موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول برقرار رکھا گیا ہے:
    • موسم گرما کی تعطیلات: یکم جون سے 31 جولائی۔
    • موسم سرما کی تعطیلات: 22 دسمبر سے 31 دسمبر۔

یہ فیصلے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیے گئے ہیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں منظم انداز میں جاری رہ سکیں۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …