ویب ڈیسک ۔۔ چینی کمپنی چینگڈو نے پنجاب میں آئی ٹی اورسمارٹ سٹی منصوبوں کیلئے700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کااظہارکیاہے۔
اس بات کااظہاراسلام آباد میں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی چینی وفد کی ملاقات کے دوران کیاگیا۔
وفد میں چینگڈو کے آئی سی ٹی حب کی جنرل کوآرڈینیٹر مسز اسکارلیٹ اور ہواوے کے ڈپٹی سی ای او مسٹریورے شامل تھے۔
مریم نوازنے اصولی طور پر اس سرمایہ کاری کی منظوری دی، جس سے صوبے میں متعدد اقدامات کی راہ ہموارہو گئی ۔
ایک ای-ٹیکسی سروس جلد متعارف کرائی جائے گی۔ اس کے علاوہ، لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کلاؤڈ اور ڈیٹا سینٹرز قائم کیے جائیں گے،جبکہ پنجاب حکومت اس منصوبےکیلئےزمین اورعمارات فراہم کرے گی۔
پاکستان میں پہلاای کامرس پلیٹ فارم قائم کیا جائے گا، جس کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو عالمی سطح پر آن لائن تجارت کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
اس کے علاوہ، لاہور میں سمارٹ سٹی اقدامات میں سمارٹ کنٹرول روم، سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ،سمارٹ ٹرانسپورٹ، اورسمارٹ سینٹیشن سینٹرشامل ہوں گے۔
ملاقات میں اس بات پر بھی گفتگو کی گئی کہ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ایک اے آئی انڈسٹری سینٹر قائم کیا جائے گاجہاں نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز میں تربیت دی جائےگی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب کواس خطےمیں آئی ٹی حب بنایاجائے گا۔