Home / پاکستان میں سستے5جی موبائل فونزکی تیاری

پاکستان میں سستے5جی موبائل فونزکی تیاری

Cheap 5G mobile phones in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ چینی کمپنیاں پاکستان میں فائیوجی سےلیس اسمارٹ فون لانچ کرنےمیں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ واضح رہےکہ اگست 2019میں یہ کمپنیاں اسلام آبادمیں فائیوجی ٹیکنالوجی کےٹیسٹ کامیابی سےکرچکی ہیں۔

اس وقت تک رئیل می اور اوپو نامی کمپنیوں نےپاکستان میں فائیوجی موبائل بنانےکی فیکٹریاں لگانےکاارادہ ظاہرکیاہےتاکہ پاکستانیوں کوجدیدٹیکنالوجی کےحامل موبائل فون مناسب قیمتوں پرفراہم کئےجاسکیں۔

اگرپاکستان میں فائیوجی ٹیکنالوجی کاٹھیک طرح سےاستعمال ہوتاہےتواس سےہماری ای کامرس میں اضافہ ، آن لائن کمیونٹی مضبوط اورلوکل بزنس کوآن لائن شفٹ کرنےمیں آسانی ہوگی ۔

پاکستان میں سستےفائیوجی موبائل فونزکی تیاری ایک اہم قدم ہوگا۔ حکومت کیلئےیہ انتہائی مناسب وقت ہےکہ فائیوجی ٹیکنالوجی انفراسٹرکچرمیں سرمایہ کاری کرے۔ یہ سب کرکےمستقبل کیلئےفائیوجی ٹیکنالوجی کابہترین استعمال کیاجاسکتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …