Home / آرمی چیف کاطلبہ سےاہم خطاب

آرمی چیف کاطلبہ سےاہم خطاب

Gen Asim Munir mother passes away

ویب ڈیسک: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوانوں کو جدید جنگ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے اپنی تیاریاں مسلسل جاری رکھنی چاہئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

افسران و جوانوں سے خطاب

افسران اور جوانوں سے خطاب کے دوران جنرل عاصم منیر نے ان کے بلند حوصلے، غیر متزلزل لگن، اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سخت تربیت ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ مہارت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اور جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مستقل تیاری ضروری ہے۔

سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ اور دیگر منصوبوں کا افتتاح

دورے کے دوران آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، انوویسٹا چولستان، اور انٹیگریٹڈ کامبیٹ سیمیولیٹر ایرینا کا بھی افتتاح کیا۔ ان منصوبوں کا مقصد طبی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور جنگی تیاری کے شعبوں کو مزید ترقی دینا ہے۔

طلبہ سے ملاقات اور قومی ترقی میں نوجوانوں کا کردار

سی آئی ایم ایس کے دورے کے دوران، جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر، انہوں نے نوجوانوں کی تعلیمی ترقی اور مہارتوں میں اضافے کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے طلبہ کو محنت اور لگن سے تعلیم مکمل کرنے اور قومی ترقی میں بامعنی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ آرمی چیف نے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور توانائی کو پاکستان کے مستقبل کے لیے اہم سرمایہ قرار دیتے ہوئے، ان کی بہتری کے لیے پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

استقبال اور بریفنگ

قبل ازیں، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر بہاولپور نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …