ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے گھر افراد کے لیےبڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی ۔
ہر شہری کا اپنا گھر، بنیادی حق
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں ہر شہری کو اپنی چھت میسر ہو کیونکہ یہ ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ قرض کی رقم 15 سے 20 لاکھ روپے کرنے کی تجویز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
پروگرام کی تازہ ترین پیشرفت
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیاپنجاب بھر میں اب تک 5,000 شہری اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لے چکے ہیں۔
پروگرام کے تحت 4,200 سے زائد مکانات کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور یہ منصوبہ جلد مکمل ہونے کی طرف گامزن ہے۔