Home / نجی میڈیکل کالجزکی سالانہ فیسوں میں کمی کی سفارش

نجی میڈیکل کالجزکی سالانہ فیسوں میں کمی کی سفارش

Private medical colleges fees structure

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل نےنجی میڈیکل اینڈڈینٹل کالجزکیلئے18لاکھ روپےسالانہ فیس مقررکرنےکی سفارشات منظوری کیلئےقومی ادارہ صحت کوبھجوادی ہیں ۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سربراہی میں قائم کمیٹی نےپرائیویٹ میڈیکل اینڈڈینٹل کالجزکےفیس سٹرکچرکاازسرنوجائزہ لینےکی ہدایت کی تھی ۔

وزارت صحت نےفیس کاتعین کرنےکیلئےخصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں وزارت خزانہ اورقانون سمیت دیگرمحکموں کےلوگ شامل تھے۔ خصوصی کمیٹی نےنجی میڈیکل اینڈڈینٹل کالجزکیلئےسالانہ فیس مقررکرنےکی سفارش وزارت قومی صحت اورپاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کوبھجوادی ہیں۔
پی ایم ڈی سی نےسالانہ 18لاکھ روپےفیس مقررکرنےکی سفارش منظوری کیلئےوزارت قومی صحت کوبھجوائی ہیں۔

وزارت صحت کی تجویزکردہ فیس سٹرکچرکی ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں قائم میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی سےمنظوری لی جائےگی ۔ میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی اوروزارت کی منظوری کےبعدملک بھرکے121نجی میڈیکل اینڈڈینٹل کالجزکی سالانہ بنیادپرداخلہ فیس مقررکی جائےگی ۔

ملک بھرکےتمام پرائیویٹ میڈیکل اینڈڈینٹل کالجزسالانہ 30لاکھ روپےفیس فی طالب علم وصول کررہےہیں ۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی قومی صحت نےپی ایم ڈی سی کوطلبہ سےزیادہ لی گئی فیس واپس کرنےکی ہدایت کررکھی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …