Home / ملکی تاریخ کاسب سےبڑافراڈ

ملکی تاریخ کاسب سےبڑافراڈ

Maryam Nawaz Sharif

ویب ڈیسک ۔۔ مریم نوازنےفارن فنڈنگ کیس کوملکی تاریخ کاسب سےبڑافراڈقراردیتےہوئےکہاکہ الیکشن کمیشن کوعوام کےووٹ کاتحفظ کرنا تھالیکن اس نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں دیا۔

الیکشن کمیشن اسلام آبادکےسامنےپی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئےمریم نوازنے کہاکہ افسوس جس ملک میں ہم رہ رہے ہیں وہاں نہ کوئی آئین ہے اور نہ انصاف ہے، آج الیکشن کمیشن کےسامنےاحتجاج کامقصداسےاس اسی آئینی ذمہ داریاں یاددلاناہے۔۔

انہوں نےکہاکہ نواز شریف کا کیس دنوں میں چلتا ہے اور دنوں میں ختم ہوتا ہے اور دن میں دو دو سماعتیں بھی ہوتی ہیں لیکن اس ادارے نے سات برسوں میں 70 سماعتیں کی ہیں۔

انہوں نےکہاکہ عمران خان کوبھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی) کےرہنمادلجیت دوسانج اورایک اسرائیلی نےالیکشن کیلئےفنڈدئیے۔ اب جوبندہ بی جےپی سےفنڈلےگاتووہ مودی کی جیت کی دعاکیوں نہیں مانگےگا؟ الیکشن کمیشن کی خاموشی اورناکامی کی سزاعوام بھگت رہےہیں ۔

عمران خان نےفارن فنڈنگ کیس کوملتوی کرانے کی 30 بار کوشش کی، کون کہتا تھا کہ اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دے دو، آج پی ڈی ایم اورعوام پوچھتے ہیں کہ اگر چوری نہیں کی تو 30 بار مقدمے کو رکوانے کی کوشش کیوں کی؟

تابعداد خان نےہائی کورٹ میں 6 مرتبہ درخواستیں کیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اس مقدمے کی سماعت نہیں کرسکتا اور ای سی پی کی اسکروٹنی کمیٹی بنائی، جس کا کام تحقیقات کرکے تفصیلات عوام کے سامنے رکھنا تھا، جب تحقیقات ہوئی تو جرائم کی لمبی داستان سامنے آئی کیونکہ اوپر سے حکم تھا اور اسکروٹنی کمیٹی کو کہا گیا کہ ان پر ہاتھ ہولا رکھوتواسکروٹنی کمیٹی عمران خان اور الیکشن کمیشن کی تابعدار بن گئی۔

فارن فنڈنگ کیس کےحقائق اتنے واضح اور ہوش اڑا دینے والے ہیں کہ فیصلہ تین دن میں ہوسکتا ہے لیکن تین سال سے یہ سانپ بن کر اس کے اوپر بیٹھے ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے عمران خان کے 23 خفیہ اکاؤنٹس پکڑے، جو انہوں نے ای سی پی اور پاکستان کے عوام سے چھپا رکھے تھے۔ یہ اکاؤنٹ عمران خان کے دستخط سے آپریٹ ہو رہے تھے، یہ نہیں کہ ان کو پتا نہیں تھا بلکہ جان بوجھ کر عوام اور ای سی پی سے اپنا جرم چھپایا اور اسکروٹنی کمیٹی خود اعتراف کرتی ہے کہ ہم حقائق فراہم نہیں کرسکتے کیونکہ عمران خان نے منع کیا ہے، اب پتا چلا کہ چور کی گردان کرنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا۔

یہ بھی چیک کریں

UN Sec Gen Condemn US attack on Iran

امریکی حملوں نےانتونیوگوتریس کواداس کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے