این اے75ڈسکہ میں ہونےوالی بےقاعدگیوں اورمبینہ دھاندلی کےالزامات کےبعدالیکشن کمیشن نےکچھ اقدامات اٹھائےہیں جن کامقصدآنےوالےڈسکہ کےضمنی الیکشن کوشفاف بناناہے۔
صوبائی الیکشن کمشنرپنجاب غلام اسرار خان کہتےہیں ڈسکہ الیکشن شفاف بنانےکیلئےپریذائڈنگ آفیسرز سے حلف لیا گیا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں بھی ووٹنگ ہوگی، لوگ بلا خوف گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالیں۔
غلام اسرار خان نے کہا کہ حلقہ میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ عملے کو سخت وارننگ دی گئی ہے، اگر عملہ بے ضابطگی میں ملوث پایا گیا تو نوکریاں بھی جا سکتی ہیں۔
غلام اسرار خان نے کہا کہ امیدوار بھی اپنے پولنگ ایجنٹوں کی تربیت کریں، پولنگ ایجنٹ دستخط شدہ فارم 45 حاصل کئے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں۔
اس کےعلاوہ الیکشن کمیشن نےالیکشن ڈیوٹی کرنےوالےپریزائیڈنگ افسران کیلئےسمارٹ فون لازمی قراردیاہےاورکہاہےکہ ہرپولنگ اسٹیشن کاپریزائیڈنگ افسرپولنگ ختم ہونےکےووٹوں کی گنتی کرکےپولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں فارم 45کی تصویرلیکرریٹرننگ افسرکوبھیجےگااوراگرسگنل کامسئلہ ہوتووہ نتیجہ لیکرسیدھاریٹرننگ افسرکےدفترپہنچےگا۔