Home / بلاول بھٹوکےمریم نوازپرطنزکےتیر

بلاول بھٹوکےمریم نوازپرطنزکےتیر

Bilawal Bhutto Zardari

ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکہتےہیں کسی سےلڑائی نہیں چاہتے،مسلم لیگ ن جس کسی کوبھی مذاکرات کیلئےنامزدکرےگی،اس سےمذاکرات کرینگے۔

خیرپورمیں میڈیاسےبات کرتےہوئےبلاول بھٹونےمسلم لیگ ن پرتنقیدکرتےہوئےکہاکہ لگتاہےعمران خان کی طرح مسلم لیگ ن کےکچھ دوستوں کوبھی یوسف رضاگیلانی کی بطوراپوزیشن لیڈرسینیٹ کامیابی ہضم نہیں ہورہی ۔ انہوں نےاس تاثرکوردکیاکہ ان کی اسٹیبلشمنٹ سےکوئی ڈیل ہوئی ہے۔ انہوں نےکہاکہ سب جانتےہیں پیپلزپارٹی ڈیل پریقین نہیں رکھتی ۔

بلاول بھٹونےدعویٰ کیاکہ قومی اسمبلی میں جس روزیوسف رضاگیلانی نےحفیظ شیخ کوہرایاتھااسی روزساری اپوزیشن ملکروفاق اورپنجاب میں تحریک عدم اعتمادلانےکافیصلہ کرتی توساراکٹھ پتلی نظام رخصت ہوجاتا۔

بلاول بھٹوکےمطابق اپوزیشن ایکدوسرےسےلڑنےکی بجائےحکومت کوگھربھیجنےپرتوجہ دےتواچھارہےگا کیونکہ اس حکومت کی وجہ سے پورا پاکستان پریشان ہے۔ انہوں نےکہاکہ اپوزیشن کی لڑائی سےفائدہ عمران خان کاہےلیکن اگراپوزیشن ایک ہوجائےتوعمران خان اپنی مدت پوری نہیں کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم مسلم لیگ (ن) کی ضمنی انتخابات میں فتح پر خوش ہوتے ہیں،اسی طرح مسلم لیگ(ن) کو بھی پیپلز پارٹی کی کامیابی پر خوش ہونا چاہیے۔ بلاول بھٹونےنام لئےبغیرمریم نوازپرتنقیدکرتےہوئےکہاکہ ہر وقت آر یا پار کی سیاست نہیں چلتی۔۔

پیپلزپارٹی کےحوالےسےایک اورخبریہ ہےکہ چاراپریل کوہونےوالاسی ای سی کااجلاس موخرکردیاگیاہے،یادرہےکہ اس اجلاس میں پیپلزپارٹی نےپارلیمان سےاستعفوں کےبارےمیں فیصلہ کرناتھا۔

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …