ویب ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کےرہنما قمرزمان کائرہ نےکہاہےکہ حکومت کےلوگ روزانہ نوازشریف کےخلاف بیان بازی کرتےہیں ، مریم بی بی کس کس کی زبان کھینچیں گی۔
قمرزمان کائرہ مریم نوازکےاس بیان پرتبصرہ کررہےتھےجس میں مریم نوازنےکہاہےکہ وہ اورن لیگ کےکارکن نوازشریف کےخلاف استعمال ہونےوالی زبان کھینچ نکالیں گے۔ مریم نوازشریف نےیہ بیان لاہورمیں پارٹی کےیوتھ ونگ کےزیراہتمام کنونشن سےخطاب کرتےہوئےدیاتھا۔
مریم نوازکےاس بیان کےبعدمیڈیامیں یہ بحث چھڑگئی ہےکہ شایدانہوں نےیہ بیان پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری کےخلاف دیاہے۔ اسی حوالےسےجب ایک اینکرقمرزمان کائرہ سےسوال پوچھاتوانہوں نےکہاکہ نوازشریف کےخلاف توروزانہ حکومت کےلوگ بیانات دیتےہیں ، مریم بی بی کس کس کی زبان کھینچیں گی ؟