Home / خان صاحب مذاکرات کریں؛ پی ٹی آئی رہنماوں کامشورہ

خان صاحب مذاکرات کریں؛ پی ٹی آئی رہنماوں کامشورہ

Sr PTI leaders want talks with Govt

ویب ڈیسک: ‘خان صاحب پی ٹی آئی کوموجودہ بحران سےنکالنےکاواحدراستہ مذاکرات ہیں’۔ ان خیالات کااظہارجیل میں قیدشاہ محمودقریشی سمیت کچھ دیگرسینئرپارٹی رہنماوں نےکیاہے۔ ان رہنماوں نےاس سلسلےمیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کوایک خط بھی تحریرکیاہے،جس میں انہیں سیاسی مذاکرات کاراستہ اختیارکرنےکی صلاح دی گئی ہے۔

جیونیوزکی خبرکےمطابق ، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے دستخط شدہ ایک خط میں زور دیا گیا ہے کہ ادارہ جاتی اور سیاسی سطح پر مذاکرات ضروری ہیں اوریہ مذاکرات فوراً شروع کیے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں قید رہنماؤں کا یہ خط پارٹی کے کچھ ایسے سرکردہ رہنماؤں کی مشاورت کے ساتھ جاری کیا گیا ہے جو وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب دینا چاہتے تھے لیکن عمران خان کےمنع کرنےپربات آگےنہ بڑھ سکی۔

لاہور کی جیل میں قید ان رہنماؤں کےمطابق، بدترین بحران سے نکلنے کا واحد طریقہ مذاکرات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ضروری ہیں، سیاسی سطح پر بھی اور اسٹیبلشمنٹ کی سطح پر بھی۔ خط میں ان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں کسی بھی جانب سے پہل کو تنقید کا نشانہ بنانا دراصل اس عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہوگا۔

دی نیوزسے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہرنے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں قید رہنماؤں سے ہمیں یہ خط مل گیا ہے، خط اصل ہے، ہم ان کی رائے پر غور کر رہے ہیں تاہم، اس خط کے مندرجات عمران خان کے موقف سے بہت مختلف ہیں۔

واضح رہےکہ عمران خان نےکچھ روز پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ موجودہ حکومتی اتحاد سے کسی قسم کی بات چیت کیلئے تیار نہیں اور صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کو ممکن سمجھتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …