Home / اپنامیٹراپنی ریڈنگ ۔۔ ایپ استعمال کرنےکاطریقہ

اپنامیٹراپنی ریڈنگ ۔۔ ایپ استعمال کرنےکاطریقہ

Apna meter apni reading App

ویب ڈیسک: اپنےبجلی کےمیٹرکی ریڈنگ خودلیں اورحکومت کوبھیجیں ۔ حکومت آپ کی بھیجی ہوئی ریڈنگ کےمطابق آپ کوبل بھجوائےگی ۔

اس خبرکی تفصیل کچھ یوں ہےکہ وفاقی حکومت نےاپنامیٹراپنی ریڈنگ نامی پاورسمارٹ ایپ متعارف کرائی ہے۔ اس ایپ کوڈاون لوڈکرکےآپ بہت آسانی سےاپنےبجلی کےبل کی نگرانی کرسکتےہیں ۔

مثال کےطورپرجودن آپ کےبجلی کےمیٹرکی ریڈنگ کادن ہےاس روزآپ اپنےمیٹرکی اپنےموبائل سےتصویرلیں اوراسےایپ میں سینڈکردیں ، اب واپڈاوالےآپ کوآپ کی بھجوائی ہوئی ریڈنگ کےمطابق بل بھجوائیں گے، آپ کےتصویرلینےکےبعداگرمیٹرریڈربھی آپ کےمیٹرکی ریڈنگ کی تصویرلےکربھجواتاہےتوبھی واپڈاوالےآپ کی بھجوائی ہوئی ریڈنگ کوترجیح دیتےہوئےاسی کےمطابق بل بھجوائیں گے۔

اس نظام کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ میں تاخیر جیسے دیرینہ مسائل کا مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔

یہ صرف ایک ٹیکنالوجی فیچر نہیں بلکہ گورننس میں ایک ٹھوس اصلاح ہے، جو صارفین کو حقیقی معنوں میں بااختیار بناتی ہے۔ اس نظام سے صارفین نہ صرف اپنے بل پر نظر رکھ سکیں گے بلکہ اب وہ ریڈنگ کے عمل کے نگہبان بھی ہوں گے۔

یہ نظام خاص طور پر اُن صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو حکومتی سبسڈی کے مستحق ہیں۔

تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاموبائل ایپ پاور ڈویژن کی انقلابی اقدامات کا حصہ ہے۔ میٹر ریڈنگ سے متعلق شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے بجلی بلوں میں شامل پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا بجلی بل میں سے ٹیلی ویژن فیس ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں، بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے مزید اقدامات کر رہے۔

یہ بھی چیک کریں

UN Sec Gen Condemn US attack on Iran

امریکی حملوں نےانتونیوگوتریس کواداس کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی …