ویب ڈیسک: ہم اس قاتل کارگوجہازکاایک انچ بھی نیچےنہیں اتاریں گے ۔ یونان کےشہرایتھنزکی بندرگاہ پیرائیوس کے ڈوک ورکرزکی یونین اینیڈیپ کااسرائیل کےخلاف نفرت کااظہار۔ ڈوک مزدوروں کاکہناتھاوہ فوجی نوعیت کےسٹیل سےلدےایور گولڈن نامی کنٹینر شپ کےایتھنزپہنچنےپراسےان لوڈنہیں کریں گے۔ واضح رہےایورگولڈن نامی کارگوبحری جہازاسرائیل کیلئےفوجی نوعیت کاسٹیل لےکرکچھ روزمیں ایتھنزپہنچےگا۔
مزدوریونین کامزیدکہناتھاکہ پیرائیوس کے ڈوک ورکرز اسرائیلی قتلِ عام میں شریک نہیں ہوں گے۔ ہم ایور گولڈن سے فوجی اسٹیل نہیں اتاریں گے – یونان کی مداخلت نامنظور – فلسطین کو آزادی دی جائے۔
کنٹینر اور شپ ٹریکنگ ویب سائٹ Vessel Finder کے مطابق، "ایور گولڈن”، جو کہ جاپانی ملکیت کاہے اور پانامہ کے جھنڈے تلے چلتا ہے، منگل کی صبح مغربی افریقہ کے ساحل کے قریب پہنچ چکاتھا۔
اس جہازکے 14 جولائی کو پیرائیوس پہنچنے کی توقع ہے، جہاں اس کا کارگو دوسرے کنٹینر شپ "فولک دمام” (Folk Dammam)کو منتقل کیا جائے گا، جس کے بعد یہ اپنی آخری منزل اسرائیل کیلئے روانہ ہوگا۔ ایورگولڈن، جو 2018 میں بنایا گیا تھا،بھارت سے75 بنڈلزپرمشتمل فوجی معیارکااسٹیل لےکرآ رہاہے۔
پچھلے ہفتے، اسرائیلی قبضے کے خلاف بی ڈی ایس تحریک نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی کہ یہ جہاز 2.3ملین فلسطینیوں کےخلاف جاری نسل کشی کےدوران اسرائیل کے لیےفوجی نوعیت کااسٹیل لے جا رہا ہےاوراب یونان کی طرف بڑھ رہاہے۔ وہاں،یہ کارگو ‘فولک دمام’ میں منتقل کیا جانا ہے۔
اس کے بعد فولک دمام جہازمیں لدے اسٹیل کو اسرائیلی بندرگاہ حیفہ تک لے جائے گا۔ یہ جہاز 14 مئی کو سعودی کمپنی Folk Maritime نے خریدا، جو کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ(PIF)کی ملکیت ہے۔
اینیڈیپ ڈوک ورکرزکاکہناہےہم اسرائیل کےجنگی جرائم میں حصہ نہیں ڈالیں گے۔ یونین کےبیان کےمطابق ، یہ ایک جنگی سامان ہے، جو اگر اتارا گیا تو بچوں، عام شہریوں، ہسپتالوں اور اسکولوں پر بمباری کے لیے استعمال ہوگا، جیسا کہ اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل کر رہا ہے۔
پیرائیوس کی بندرگاہ کوئی امریکی، نیٹو، یورپی یونین یا جنگی منافع خوروں کا اڈہ نہیں ۔ یہ کام کرنے والوں اور محنت کش طبقے کی جدوجہد کی جگہ ہے۔ ہم ماضی کی طرح اس بار بھی یہ قاتل کارگو نہیں اتاریں گے۔
اینیڈیپ نے تمام مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ اس جہاز سے متعلق کسی بھی کام کو انجام دینے سے انکار کریں۔ آئیے سامراجی مداخلت کے خلاف متحد ہوں۔ ہم امریکہ، نیٹو، یورپی یونین، اسرائیل یا چین کے آلہ کار بننے سے انکار کرتے ہیں، جو ہماری سرزمین کو استعمال کر کے دنیا کے نقشے کو قوموں کے خون سے دوبارہ ترتیب دینا چاہتے ہیں۔
ہم تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہیں اور خود کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بننے نہیں دیں گے۔
یورپ بھر میں اسرائیل مخالف مزاحمت
یونانی ڈوک یونین کایہ اقدام یورپ کی دیگر بندرگاہوں میں اسرائیل کے خلاف ہونے والی منظم مزاحمت کے تسلسل کا حصہ ہے۔ 4 جون کو، فرانس کی CGT یونین سے تعلق رکھنے والے مزدوروں نے بندرگاہ مارسی فو پر ایک لائبیریا کے جھنڈے والے کنٹینر شپ پر19 پالٹسپر مشتمل سب مشین گن کے پرزے لادنے سےانکارکردیا۔
اسی طرز پر، اٹلی کے جنوا شہرمیںUSBیونین سے تعلق رکھنے والے مزدوروں نےCONTSHIP ERA نامی اسی جہازکو لادنےسےروکنےکےلیےگارڈ مقررکیا۔
اٹالین مزدوروں نے کہاکہ ہم بھی غزہ میں جاری نسل کشی میں شریک نہیں ہوناچاہتے۔
Source: Middle East Eye