Home / دنیاکےکم عمرترین 3ارب پتی نوجوان

دنیاکےکم عمرترین 3ارب پتی نوجوان

3 youngest billionaire of America

Sunday, 2 November 2025 | Web Desk

دنیا کےکم عمرترین 22سال کے3ارب پتی نوجوانوں کی اےآئی کمپنی نےتاریخ رقم کردی۔

امریکہ کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی "مرکور”کےتینوں کم عمربانیوں نے10ارب ڈالرکی مالیت حاصل کرکےفیس بک کےبانی مارک زکربرگ کاریکارڈتوڑدیا۔

مرکورنامی اس کمپنی کی بنیاد2023میں سان فرانسسکومیں رکھی گئی اوراس وقت اس کمپنی کی آمدن 50کروڑڈالرسالانہ کی رفتارسےبڑھ رہی ہے۔ کمپنی کےتین 22سالہ بانی برینڈن فوڈی ، آدرش ہیرماتھ اورسوریامدھادنیاکےکم عمرترین ارب پتی نوجوان بن گئےہیں۔

کمپنی کی تازہ فنڈنگ، 35 کروڑ ڈالر ، جس کی قیادت Felicis Venturesنے کی، کے بعد اس کی مجموعی مالیت 10 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ تینوں بانی ہائی اسکول کےدوست ہیں اور مشہور سرمایہ کار پیٹر تھیئل کے "تھیئل فیلوشپ” پروگرام کے رکن ہیں، جو نوجوانوں کو کالج چھوڑ کر کاروبار شروع کرنے کے لیے مالی مدد دیتا ہے۔

کمپنی نے ابتدا میں بھارتی انجینئروں کو امریکی کمپنیوں سے جوڑنے کے لیے پلیٹ فارم بنایا، مگر بعد میں ڈیٹا لیبلنگ اور AI ماڈلز کی تربیت کے میدان میں بڑا نام بن گیا۔ کمپنی کا موجودہ سالانہ ریونیو 50 کروڑ ڈالرکی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ اگرچہ ” کمپنی ” پر حریف کمپنی Scale AIنے تجارتی راز چوری کرنے کا مقدمہ دائر کیا ہے، مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی توجہ صرف ترقی پر مرکوز رکھےہوئےہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں بانیوں کے والدین سافٹ ویئر انجینئر ہیں،اوران کی تربیت ٹیکنالوجی کے ماحول میں ہوئی۔ اب یہ نوجوان مارک زکربرگ اور کائلی جینر کے بعددنیاکےسب سےکم عمرارب پتیوں میں شامل ہوگئےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

New York Times report on Khamnaei's killing

خامنہ ای کوکیسےماراگیا؟ نیویارک ٹائمزکی چشم کشارپورٹ

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk ایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ کیسےاسرائیلی بمباری …