Home / برطانیہ کاپاکستان کوریڈلسٹ میں برقراررکھنےکافیصلہ

برطانیہ کاپاکستان کوریڈلسٹ میں برقراررکھنےکافیصلہ

Pakistan to remain on UK red list for travel

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کابدستورپاکستان کوریڈلسٹ میں برقراررکھنےکافیصلہ ۔
قومی اخبارات میں شائع خبروں کےمطابق برطانوی حکومت کےاس فیصلےکی وجہ کروناوائرس کےجینومک نگرانی کی صلاحیت ، پھیلاوکےخدشات اوراس کی اقسام سےمتعلق خدشات کی شرائط پوری کرناہیں۔

پاکستانی حکومت اورپاکستانیوں کیلئےبرطانوی حکومت کافیصلہ اس لئےحیران کن ہےکیونکہ خودوزیراعظم عمران خان نےپاکستان کانام امبرلسٹ میں ڈالنےکی درخواست کی تھی لیکن اب ایسامحسوس ہوتاہےکہ سفارتی ذرائع سےکی جانےوالی کوششیں ناکامی سےدوچارہوئی ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ نےکینیڈا،ڈنمارک،فن لینڈ،لتھوانیا،سوئٹزرلینڈ اورازویرس کوگرین لسٹ میں ڈالنےکااعلان کیاہے۔

یادرہےکہ پاکستان کےساتھ ساتھ ترکی بھی برطانیہ کی ریڈلسٹ میں شامل ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …