Home / آئی فون کافیس آئی ڈی فیچرنئی اپ ڈیٹ کےساتھ

آئی فون کافیس آئی ڈی فیچرنئی اپ ڈیٹ کےساتھ

iPhone face id feature with Mask on

ویب ڈیسک — آئی فون استعمال کرنےوالوں کےلیےاچھی خبر۔ایپل نےآئی اوایس 15.4 (فی الحال بیٹاورژن میں) میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے جس میں چہرےپرماسک پہنےہونےکےباوجودفیس آئی ڈی استعمال کرنےکی صلاحیت موجود ہے۔

میک ورلڈ کے مطابق جولوگ وبائی مرض سے پہلے اپنے آئی فونز کو ان لاک کرنے کے لیے فیس آئی ڈی کا استعمال کر رہے تھے،انہیں وباکےزورمیں اضافےکےبعدبارباراپنے ماسک ہٹانے اورپھرلگانےجیسی زحمت سےگزرناپڑرہاتھا۔

ایپل کو یہ نئی خصوصیت شامل کرنا پڑی کیونکہ وبائی بیماری جلد ہی ختم ہونے والی نہیں ہے اور ماسک پوری دنیا کے لوگوں کے لیےایک بنیادی ضرورت بن چکے ہیں۔

حفاظتی نکتہ نظرسےدیکھاجائےتو ایپل نئے ماسک فیس آئی ڈی اپ ڈیٹ کے مقابلے میں ماسک کےبغیرپورے چہرےکے اسکین کوتجویزکرتا ہے۔ لیکن پھربھی ماسک کےساتھ فیس آئی کافیچر”نئے نارمل” طرززندگی کاایک بہترین حل ہے۔

اگرآپ کے پاس آئی اوایس 15.4 نہیں ہے توایک اپ ڈیٹ درکارہے۔ تین آسان مراحل پرعمل کرکے، آپ "ماسک آن فیس آئی ڈی فیچر” تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ترتیب کھولیں۔

فیس آئی ڈی اور پاس کوڈ پر ٹیپ کریں، پھراس مینو تک رسائی کے لیے آپ کو اپنا پاس کوڈ درج کرنا ہوگا۔
فیس آئی ڈی کوماسک کےساتھ استعمال کرنےکےلیےنیچےسکرول کریں اوراسےآن کریں۔

آپ کے چہرے کو فیچر کے ذریعے دو باراسکین کیا جائے گا، چہرے کے نچلے حصے پر توجہ مرکوزکرتے ہوئے جہاں آپ ماسک لگاتے ہیں۔ اس اضافی سیٹ اپ کے عمل کے دوران آپ کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے،لیکن اسکینراس طرح کام کرتا ہےجیسےآپ ہوں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا فیچر آپ پر کسی بھی طرح سے اپنے فون کو ان لاک کرنے کے قابل ہونے کے لیے کسی پابندی کا اطلاق نہیں کرتا، ماسک کے ساتھ یا اس کے بغیر آپ اپنے فون تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

kolkata lady doctor killer

کولکتہ: لیڈی ڈاکٹرقتل کےملزم سےمتعلق سنسنی خیزانکشافات

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی شہرکولکتہ میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعدانتہائی …