Home / شادی کی آفرپرپروفیسرکی جوتیوں سےپٹائی

شادی کی آفرپرپروفیسرکی جوتیوں سےپٹائی

Students confront a medical college professor in Bangalore classroom after he proposed to a female student

Sunday, 29 March 2026 | Web Desk

پرانی کہاوت ہےکہ جب گیدڑکی شامت آتی ہےتووہ شہرکارخ کرلیتاہےلیکن جب اسی شہرمیں کسی پروفیسرکی شامت آجائےتووہ بھری کلاس میں اپنی سٹوڈنٹ کوشادی کرآفرکردیتاہے۔

یہ دلچسپ قصہ ہےکیا،چلئےآپ سےشیئرکرتےہیں۔

بھارتی شہر بنگلورو میں میڈیکل کالج کےپروفیسرنےکلاس روم کے اندرایک طالبہ کوشادی کی پیشکش کردی ۔ سوشل میڈیاپرواقعہ کی سامنےآنےوالی فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہےکہ دوران کلاس پروفیسر طالبہ سے کہہ رہا ہے کہ تم نے مجھ سےپیارکااظہارکیاتھا، جس پرطالبہ نےسختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ‘میں نے یہ نہیں کہا’۔

پروفیسر کو مائیک آن کرکے یہ کہتےسناجاسکتا ہے کہ آج میں اپنے بیچ کی سب سے اہم لڑکیوں میں سے ایک کو پروپوز کرنا چاہوں گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طالبہ نےپروفیسرکواس کی حرکت پرجھاڑپلادی جس کے نتیجےمیں دونوں کے درمیان تند و تیزجملوں کا تبادلہ ہوااورکلاس ختم ہونےکےبعدطالبہ اوراس کےساتھیوں نےرشتےکاپیغام دینےوالےپروفیسرکی جوتیوں، تھپڑوں اورلاتوں سےخوب تواضع کی۔

یہ بھی چیک کریں

Ali Larijani Iran killed in Israeli attack

علی لاریجانی بیٹےسمیت شہید

Wednesday, 18 March 2026 | Web Desk ایران نےقومی سلامتی کے مشیرعلی لاریجانی کی شہادت …