ویب ڈیسک ۔۔ عالمی عدالت انصاف کی جانب سےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکےوارنٹ گرفتاری جاری ہونےکاامکان۔اسرائیلی میڈیاکےمطابق اسرائیلی قیادت پرغزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کاالزام ہے۔
اسرائیلی میڈیا کاکہناہےغزہ میں انسانی المیے پر اسرائیلی فوجی افسران اور سیاسی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو سکتے ہیں۔
وارنٹ گرفتاری سےمتعلق خبرسنتےہی اسرائیلی وزیراعظم کے دفترمیں قانونی ماہرین اور وزراء کا ہنگامی اجلاس ہوا۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی آگئی۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں شمالی، جنوبی اور وسطی غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔شہدا کی مجموعی تعداد 34 ہزار تک پہنچ گئی۔