Home / حجاب میں سخت ورزش،امریکی مسلمان خاتون کی ویڈیووائرل

حجاب میں سخت ورزش،امریکی مسلمان خاتون کی ویڈیووائرل

Ahlam Muhammad Ali Workout video

لاہور: (ویب ڈیسک) کہتےہیں شوق کاکوئی مول نہیں ہوتااوراگرآپ کوئی کام کرنےکی ٹھان لیں تودنیاکی بڑی سےبڑی رکاوٹ بھی آپ کاراستہ نہیں روک سکتی۔

امریکی ریاست ٹیکساس کےشہرہیوسٹس سےتعلق رکھنےوالی مسلمان خاتون اہلام محمدعلی نےاپنےحوصلے،عزم اورہمت سےاسی بات کوسچ ثابت کرکےدکھایاہے۔

دراصل سوشل میڈیاپران دنوں اہلام محمدعلی کی وہ ویڈیوززیربحث ہیں جن میں وہ مکمل طورپرحجاب میں لپٹی ہوئی ایک جم میں بھاری بھرکم مشینوں کےساتح سخت ورزش کرتی دکھائی دےرہی ہیں۔

اس ویڈیومیں اہلام کواسکواٹس ، پش اپس اورباکسنگ سمیت دیگرورزشیں کرتےدکھایاگیاہے۔ اس حوالےسےمیڈیاسےبات کرتےہوئےاہلام کاکہناتھاکہ حجاب انہیں کوئی بھی کام کرنےسےنہیں روکتا۔ میراحجاب میں ورزش کی ویڈیوکواپ لوڈکرنےکامقصددنیاکویہ بتاناہےکہ آپ اپنی مرضی کالباس پہن کربھی اپنی پسندکاکام کرسکتےہیں جوآپ کیلئےخوشی کاباعث ہے۔

اہلام کامزیدکہناتھاکہ وہ مسلمان خواتین کویہ پیغام دیناچاہتی ہیں کہ وہ حجاب اورنقاب پہن کربھی اللہ کوخوش کرتےہوئےاپنی من پسندزندگی گزارسکتی ہیں۔ انہوں نےکہاکہ میرےلئےفٹنس بہت اہم ہےاورمیرےڈھیلےکپڑےیامیراحجاب میرےلئےکسی بھی طرح سےباعث شرم نہیں اورنہ یہ مجھےکسی کام سےروکتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Trump holds sanctions relief plan for Iran

ایران پرپابندیوں میں نرمی کامنصوبہ موخر

تاریخ: 27 جون 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک …