Home / تعمیراتی شعبےمیں مصنوعی ذہانت کااستعمال

تعمیراتی شعبےمیں مصنوعی ذہانت کااستعمال

Dubai construction

ویب ڈیسک ۔۔ ہرگزرتےدن کےساتھ ہمارےسامنےمصنوعی ذہانت کےبڑےبڑےجلوےآرہےہیں۔ ایک خبرکےمطابق دبئی میں کنسٹرکشن میٹرئیل کی کوالٹی چیک کرنےکیلئےمصنوعی ذہانت والےروبوٹس کااستعمال کیاجارہاہے۔

خبرکےمطابق دبئی میونسپلٹی کی سنٹرل لیبارٹری میں مصنوعی ذہانت کےحامل روبوٹ کا استعمال کیاجارہاہےجو ایکس رے اور دیگرجدید ترین ٹیکنالوجیز کو استعمال کرکےسیمنٹ اوردیگرتعمیراتی موادکی مختلف اقسام کاخودکارکیمیائی تجزیہ اورٹیسٹ کرتےہیں۔

سیمنٹ کی جانچ کی خدمات دبئی میونسپلٹی میں لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے ایک سمارٹ پلیٹ فارم سے منسلک ہیں، جوسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور موبائل آلات کے ذریعے معائنہ کی رپورٹس کو تیزی سے حاصل کرکےصارفین تک پہنچانے کے قابل بناتی ہیں۔ یہ تکنیک بہترین بین الاقوامی معیارات کے مطابق میونسپلٹی کی تعمیراتی جانچ کی خدمات کے معیار کو بہتربنائے گی۔

دبئی میونسپلٹی میں دبئی سنٹرل لیبارٹری ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈائریکٹرکاکہناہےروبوٹس ایکس رے کا استعمال کرتے ہوئے تعمیراتی مواد اور سیمنٹ کی مصنوعات کا درست طریقے سے کیمیائی تجزیہ کرتے ہیں، جس سے تعمیراتی شعبے کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کیاجا سکتا ہے۔

جنوبی کوریاامیگریشن : بس ایک کام اورسب آسان

ٹیکنالوجی اپنی رفتارکی وجہ سے ٹیسٹ کے دورانیے کو 4 دن سے کم کر کے 8 منٹ کر دیتی ہے، جس سے نمونوں کی جانچ پڑتال کے تناسب میں ریکارڈیومیہ اضافہ 650 فیصدہوگیاہے۔ اس سے کنسلٹنگ سیکٹراورٹھیکیداروں کولیبارٹری کے نتائج جمع کرانے کے عمل میں تیزی آئےگی اورمنصوبے کے مراحل کی مقررہ تاریخ کے مطابق بروقت تکمیل کویقینی بنایاجائےگا۔ یہ دبئی میونسپلٹی کی ڈیجیٹل اورمسابقتی کاروباری نظام کو اپنانے، اہم مصنوعی ٹیکنالوجیز کو لاگو کرنے اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور آپریشن کو ہموار کرنے والے ڈیجیٹل حل کو اپنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …