Home / آٹزم کےعلاج کیلئےڈیجیٹل کلینک کاآغاز

آٹزم کےعلاج کیلئےڈیجیٹل کلینک کاآغاز

Digital Clinic for autism care in Saudi Arab

ویب ڈیسک ۔۔ آٹزم کے شکار افراد کے لیے طائف عزیزکاروان کی کامیابی کے بعدسوسائٹی آف آٹزم فیملیز سعودی عرب کےپہلے ڈیجیٹل کلینک کی شروعات کیلئے تیار ہے، جہاں ماہرین، ڈاکٹرزاوردیگرپیشہ ورلوگ خدمات سرانجام دیں گے۔

طائف عزیزکاروان اپنی نوعیت کا پہلا اقدام تھاجس نے سعودی عرب بھر میں سفر کیا۔ یہ قافلہ جون 2023میں سوسائٹی آف آٹزم فیملیز کے تحت شروع کیا گیا، جس نے آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر کے شکار افراد اور ان کے خاندانوں کو جامع صحت کی خدمات، خصوصی طبی مشاورتاورمفت سہولیات فراہم کیں۔

وزارت صحت اوروزارت انسانی وسائل وسماجی ترقی کےاشتراک سےطائف عزیزکاروان نےآٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر کی ابتدائی تشخیص کےحوالےسےعوام الناس میں آگاہی بڑھائی۔

یہ قافلہ تقریباً چار ماہ تک جاری رہا، جس نے 12,000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور مملکت کے 53 شہروں کا دورہ کیا۔ اسی اقدام نےلندن میں سوسائٹی آف آٹزم فیملیز کوانٹرنیشنل ایکسیلنس ایوارڈ دلایا۔

تنظیم کے چیئرمین، شہزادہ سعود بن عبدالعزیز الفرحان السعود نے عرب نیوز کو بتایاکہ یہ ایوارڈ دنیا بھر میں سماجی کام کے لیے بے حد اہمیت رکھتا ہے۔ ہمارا انوکھا طائف عزیز قافلہ پروجیکٹ اس ایوارڈ کے لیے موزوں تھا اور ہماری تنظیم کی غیرمعمولی کمیونٹی خدمات کا اعتراف ہے۔

ڈیجیٹل کلینک پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا کام مسلسل جاری اور لامحدود ہے، جسے خدمت کے جذبے نےاوربھی مہمیز دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل آٹزم کلینک ملک بھر میں آٹزم کے شکار افراد کو بحالی، طبی اور علاج معالجے کی خدمات فراہم کرےگا۔ یہ ہماری اس میدان میں مزید ترقی کے منصوبوں کا آغاز ہے۔”

تنظیم کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم مستفید ہونے والوں کو آسانی سے رجسٹر ہونے اور دستیاب تمام خدمات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ شہزادہ سعود نےکہاکہ آٹزم کےبارےمیں آگاہی معاشرےکی بہت بڑی خدمت ہےجسےہم پوری دلجمعی سےجاری رکھیں گے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق،دنیابھرمیں ہر160 بچوں میں سے ایک آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر کا شکار ہوتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Gaza ceasefire in 2 weeks

غزہ جنگ بندی کی خفیہ شرائط سامنےآگئیں

جمعہ 27جون 2025 | نیوز میکرزویب ڈیسک غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے …