Home / وائٹ ہاوس کےقریب 2نیشنل گارڈزقتل

وائٹ ہاوس کےقریب 2نیشنل گارڈزقتل

Washington National Guards murder

Thursday, 27 November 2025 | Web Desk

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کےقریب نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کردیاگیا۔

امریکی میڈیا کی خبرکے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریب ایک شخص نے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج وہ دم توڑگئے۔ پولیس کاکہناہےفائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لےلیاگیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ جائے وقوعہ کے اطراف کے علاقے کو بھی گھیرے میں لے لیاگیا، پولیس نے شہریوں کو آئی اسٹریٹ کے قریب جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےنیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے شخص کو جانور قرار دیدیا۔ خبردار کیا کہ نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے شخص کو بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

مرنےوالےدونوں اہکاروں کا تعلق ریاست ویسٹ ورجینیا سے تھا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد واشنگٹن کے رونالڈ ریگن ائیرپورٹ پرپر وازوں کوگراؤنڈ کیا گیالیکن کچھ دیربعد ائیرپورٹ پر معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع کردی گئیں۔

یہ بھی چیک کریں

Irani President Masoud Pezeshian reaction after Khamnaei death

انتقام فرض، اداکرنےکی پوری کوشش کرینگے: ایرانی صدر

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کےبعدصدرمسعود …