Home / کوروناکوشکست دینےسپرکمپیوٹرآگیا

کوروناکوشکست دینےسپرکمپیوٹرآگیا

super computer

ویب ڈیسک ۔۔ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے سپرکمپیوٹر بھی میدان میں آگیا ہے۔

سائنسدانوں کاخیال ہےکہ عالمی وبا سائنسدانوں کے لیے ایک بہت بڑاچیلنج ہےجس کے پھیلائو کی رفتار کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے کہ اس سے بھی زیادہ تیزی سے تحقیقی عمل کو آگے بڑھانےکی ضرورت ہے۔ اسی مقصدکیلئے دنیا کے تیز ترین سپرکمپیوٹر سمٹ کو اسی کام کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق آئی بی ایم کا یہ سپرکمپیوٹر مصنوعی ذہانت والے دماغ سے لیس ہے جو ایسے ہزاروں تجزیے کرسکتا ہے جس سے یہ جاننے میں مدد مل سکتی ہے کہ کونسی مرکبات موثر طریقے سے وائرس کوانسانی جسم کے خلیات کو متاثر کرنے سے روک سکتے ہیں۔

اس سپر کمپیوٹر نے ایسے 77 کیمیائی مرکبات کی شناخت کی ہے جو کہ موثر ترین ویکسین کی تیاری میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس کمپیوٹر کو امریکا کے محکمہ توانائی نے 2014 میں عالی مسائل کو حل کرنے کے لیے تیار کیا تھا۔

اس کی پاور 200 بیٹافلاپس ہے اور ایک بیٹافلاپ کا مطلب یہ ہے کہ ایک سیکنڈ میں ایک ہزار کھرب آپریشنز یعنی یہ سپر کمپیوٹر 2 لاکھ ٹریلین کیلکیولیشن فی سیکنڈ کرسکتا ہے۔

اس سے پہلے یہ کمپیوٹر الزائمر کا باعث بننے والے خلیاتی سسٹمز کی شناخت، افیون کی لت جیسی عاداات میں کردار ادا کرنے والے جینز کے تجزیے اور موسمیاتی تبدیلیوں کی پیشگوئی کرچکا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے