Home / سعودی عرب کس شرط پراسرائیل کوتسلیم کرنےپرتیارہوا؟

سعودی عرب کس شرط پراسرائیل کوتسلیم کرنےپرتیارہوا؟

Saudi Arab

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب نےاسرائیل کےساتھ تعلقات پرمشروط آمادگی ظاہرکردی۔

بحرین میں ایک کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئےسعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کےساتھ معمول کےمکمل تعلقات استوار کرنے کے لیے ہمیشہ سے تیار رہے ہیں۔

فیصل بن فرحان کاکہنا تھاکہ خطے میں اسرائیل کو مقام ملنے اور پائیداری کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اس سے قبل بھی کہہ چکا ہے کہ 2002ء کے عرب امن معاہدے پر عملدرآمد اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد ہی وہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرے گا۔

عرب امن معاہدے کے مطابق اسرائیل کو اپنی سرحد 1967ء میں ہونے والی جنگ سے پہلے والی حدود تک واپس لے جانا ہوگی۔

خیال رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران 3 عرب ممالک متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان نے اسرائیل سے تعلقات قائم کیے ہیں اور سعودی عرب کے حوالے سے بھی مختلف افواہیں زیرگردش ہیں۔

گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان سعودی عرب میں ہی ایک خفیہ ملاقات کی خبریں آئی تھیں تاہم سعودی عرب کی جانب سےاس خبر کی تردید کی گئی لیکن اسرائیلی میڈیا مسلسل اس خبرکےمصدقہ ہونےپراصرارکرتا رہا۔

یہ بھی چیک کریں

why telegram ceo arrested?

اسرائیل کی بات نہ ماننےکاانجام

ویب ڈیسک ۔۔ روسی نژادفرانسیسی ارب پتی پاول دوروف کوپولیس نےپیرس میں گرفتارکرلیا۔ پاول دوروف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے