Below Header Banner Area
Home / جیف بیزوس کی پہلی بیوی نےدوسری شادی کرلی

جیف بیزوس کی پہلی بیوی نےدوسری شادی کرلی

Above Article Banner Area
Mackenzi Scott

ویب ڈیسک ۔۔ آن لائن اشیافروخت کرنےوالی دنیاکی سب سےبڑی کمپنی ایمیزون کےبانی جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میکنزی اسکاٹ نے طلاق کےتقریباًدوسال بعددوسری شادی کرلی۔

امریکی میڈیا کے مطابق میکنزی اسکاٹ نےسیاٹل سےتعلق رکھنے والےاستادڈین جیوٹ سےشادی کی ہے۔ میکنزی اسکاٹ کےدوسرےشوہرڈین جیوٹ کہتےہیں وہ اپنی زندگی میں سب سےزیادہ بےلوث محبت کرنےوالی شخصیت سے شادی کررہےہیں۔۔

دنیاکےسب سےامیرآدمی جیف بیزوس سے طلاق کےبعد میکنزی کی زیر ملکیت آن لائن ریٹیل ویب سائٹ ایمیزون کا چار فیصد حصہ آیا تھا، یہ حصہ35 اعشاریہ 6 ارب امریکی ڈالرکےلگ بھگ تھا جس سےوہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون اور24ویں امیرترین شخصیت بن گئی تھیں۔

اڑتالیس سالہ میکنزی کے ایمیزون کےبانی جیف بیزوس سےچاربچےہیں۔
میکنزی ایک کامیاب ناول نگار ہیں اور دو کتابوں کی مصنفہ ہیں۔ وہ پرنسٹن یونیورسٹی میں پُلٹزرانعام یافتہ مصنف ٹونی موریسن کی شاگرد رہیں۔

یہاں قارئین کویہ بتانابھی ضروری ہےکہ امریکی میگزین فوربزکےمطابق جیف بیزوس ایک بارپھردنیاکےامیرترین شخص قرارپائےہیں ۔ ان کی دولت کاتخمینہ 190ارب امریکی ڈالرزلگایاگیاہے۔

Below Article Banner Area

یہ بھی چیک کریں

Ummrah Pilgrims banned

عمرہ زائرین پرپابندی لگ گئی

لاہور:(ویب ڈیسک) حج سیزن کاآغازہوتےہی سعودی حکومت نےعمرہ زائرین پرپابندی لگادی ہے۔ سعودی وزارت حج …