Home / برطانیہ نےویکسین کےاستعمال میں جلدی کی،ڈاکٹرفاءوچی

برطانیہ نےویکسین کےاستعمال میں جلدی کی،ڈاکٹرفاءوچی

Dr Fauci

ویب ڈیسک ۔۔ وبائی امراض کےماہرامریکی ڈاکٹرانتھونی فاءوچی نےکوروناویکسین کےعام استعمال کی اجازت دینےپربرطانیہ کوکڑی تنقیدکانشانہ بنایاہے۔

ڈاکٹرفاؤچی کےمطابق برطانیہ نے کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے میں احتیاط کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ان کاکہناتھا کہ برطانیہ نے کورونا ویکسین کی منظوری دینے کے لیے امریکا کے برعکس ہر پہلو پر باریک بینی سے کام نہیں کیا، ایسا لگتا ہے برطانیہ نے اس معاملے پر جلد بازی سے کام لیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی ریگولیٹر ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے میں ہر بات کا خیال رکھا گیا، ملک میں کسی بھی ویکسین کے استعمال کی منظوری انتہائی سخت پروٹوکولز مکمل کیے بغیر نہیں دی جائے گی۔

واضح رہےکہ ڈاکٹرانتھونی فاءوچی وبائی امراض میں خاصی مہارت رکھتےہیں اورامریکامیں لوگ ان کی بات کواہمیت دیتےہیں ۔ وہ اکثرامریکی صدرٹرمپ کی کوروناپالیسیوں پربھی کڑی تنقیدکرتےرہےہیں ۔ یہی وجہ ہےکہ ٹرمپ انہیں پسندنہیں کرتےتھے۔

یہ بھی چیک کریں

divorce ratio in KSA

سعودی عرب: طلاق کی شرح میں خوفناک اضافہ

ویب ڈیسک ۔۔ اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب کےحوالےیہ حیران کن اوریقین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے