Below Header Banner Area
Home / ایرانی ریسلرکوپھانسی دےدی گئی

ایرانی ریسلرکوپھانسی دےدی گئی

Above Article Banner Area
Irani wrestler hanged

ویب ڈیسک ۔۔
امریکی صدرٹرمپ کی درخواست مسترد ۔ ایرانی حکومت نےمعروف ریسلرنویدافکاری کوان کےاہلخانہ کواطلاع دئیےبغیرہی پھانسی دےدی۔ یادرہےکہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ نےایرانی حکام سے نوید افکاری کو پھانسی نہ دینے کی درخواست کی تھی۔

نویدافکاری پرملک میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کاالزام تھااورانہیں اسی الزام میں گرفتارکرکےبغاوت کاجرم ثابت ہونےپرموت کی سزاسنائی گئی تھی ۔

عرب میڈیاکے مطابق ایران نے چیمپئن ریسلر نوید افکاری کے معاملے پر عالمی دباؤ اور اپنے شہریوں کی جانب سے ریسلر کو معاف کرنے کی درخواست کوخاطرمیں نہ لاتےہوئےنوید افکاری کو سزائے موت دے دی۔ یادرہےکہ ایران میں 2018 میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے الزام میں 27 سالہ ریسلر نوید افکاری کو گرفتارکیا گیا تھا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کی جانب سے سامنے لائی جانے والی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں نوید افکاری اپنی سزائے موت رکنے کے حوالے سے پر امید تھے اور ان کا کہنا تھا کہ انہیں اور ان کے دو بھائیوں کو طویل قید کی سزا دی گئی ہے اور انہیں ہفتے کی صبح تہران کی جیل میں منتقل کیا جائے گا۔ ریکارڈنگ کے مطابق نوید افکاری نے کہا کہ وہ پرسکون ہیں اور امید ہے سب بہتر ہوجائے گا۔ امریکی صدرٹرمپ نےبھی ٹویٹ کےذریعےنویدافکاری کی سزاموت پرعملدرآمدنہ کرنےکی اپیل کی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق نوید افکاری کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ نوید افکاری کو حکام نے جعلی امید دے کر دھوکا دیا۔

ایرانی قوانین کے تحت مجرم کو سزائے موت دینے سے 48 گھنٹے قبل اس کے اہلخانہ کو اطلاع کرنا لازمی ہے۔

Below Article Banner Area

یہ بھی چیک کریں

Ummrah Pilgrims banned

عمرہ زائرین پرپابندی لگ گئی

لاہور:(ویب ڈیسک) حج سیزن کاآغازہوتےہی سعودی حکومت نےعمرہ زائرین پرپابندی لگادی ہے۔ سعودی وزارت حج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔