ویب ڈیسک ۔۔ حال ہی میں اپنی چندسیکنڈزکی ویڈیوسےشہرت پانےوالی پاوری گرل دنانیر مبین نےپاکستانی ڈراموں کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنی فوٹو کاپی قرار دے دیا۔
انسٹاگرام پردنانیرمبین نےاداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ اپنی دلکش سیلفی شیئر کی اوراپنی انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ آخرکار! میری اپنی فوٹو کاپی ہانیہ عامر سے ملاقات ہوگئی لیکن وہ مجھ سے کہیں زیادہ خوبصورت ہیں۔
اُن کامزیدیہ لکھناتھاکہ یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے کہ جب آپ کی ملاقات ایسے لوگوں سے ہوتی ہے جو ناصرف ظاہری بلکہ اندرونی طور پر بھی خوبصورت ہوں۔ ہانیہ عامر کا شمار اُنہی خوبصورت لوگوں میں ہوتا ہے۔‘
اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہانیہ عامر کو بےحد پسند کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ دنانیر مبین بھی ہانیہ، ماہرہ خان اور تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی طرح پاکستان سپُر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔