ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ شہناز گل ایک نئے تنازع کا شکار ہوگئی ہیں کیونکہ ان کا ایک وائرل ویڈیو کلپ انٹرنیٹ پر بحث کا موضوع بن گیاہے۔
اس ویڈیو میں شہناز گل کو ایک کاروباری خاتون کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو ان سے اپنی ہیئر کیئر برانڈ کی ایمبیسڈر بننے کی درخواست کرتی ہیں۔ تاہم، شہناز کا ردعمل سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا اور انہیں تکبر کا مظاہرہ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔
ویڈیو میں مذکورہ خاتون جوش و خروش سے شہناز سے سوال کرتی ہیں کہ آیا وہ ان کے برانڈ کو اینڈورس کریں گی؟ اس پر شہناز فوراً جواب دیتی ہیں، "آپ کے پاس پیسے ہیں مجھے دینے کے لیے؟”
خاتون ہنستے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ فوراً ادائیگی کر سکتی ہیں، جس پر شہناز مسکراتے ہوئے جواب دیتی ہیں، "آپ مجھے افورڈ نہیں کر سکتیں۔” اس کے بعد وہ اپنے منیجر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتی ہیں، "وہ رہا میرا منیجر، آپ اس سے بات کریں۔”
اگرچہ کاروباری خاتون نے اس گفتگو کو ہلکے پھلکے انداز میں لیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین نے شہناز گل کے لہجے کو ناپسندیدہ اور متکبرانہ قرار دیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا، "آپ مجھے افورڈ نہیں کر سکتے؟ یہ خود کون ہیں؟ ان میں اتنا غرور کہاں سے آیا؟”
دوسرے صارف نے لکھا، "چاہے یہ مذاق ہی کیوں نہ ہو، یہ بالکل غیر ضروری تھا۔”
کچھ صارفین نے شہناز کو "گھمنڈی عورت” قرار دیتے ہوئے ان کے رویے پر تنقید کی اور کہا کہ انہیں اس پیشکش کو زیادہ شائستگی سے مسترد کرنا چاہیے تھا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، اور شہناز گل کے مداحوں سمیت عام صارفین بھی اس پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔