ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ نیلم منیرنےحال ہی میں اپنی زندگی کےنئےسفرکاآغازکیاہے۔ ان کی شادی کی تقریب دبئی میں ہوئی اورعربی لباس میں ملبوس شوہرکےساتھ ان کی تصاویربھی سوشل میڈیاپروائرل ہوئیں ۔
نیلم منیرکی شادی کی تصاویرکودیکھ کربہت سےلوگوں نےنیلم منیرسےشوہرکی شہریت کےبارےمیں سوالات پوچھےلیکن نیلم منیرنےمکمل خاموش اختیارکی ۔
معروف فلمی مصنف ناصرادیب نےنیلم منیرکی شادی کےبارےمیں کچھ انکشافات کئےہیں ۔ ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نےکہاکہ نیلم نے اصل میں دسمبر 2024 میں شادی کی تھی اورتصاویرجنوری میں شیئر کیں۔
ناصر ادیب کے مطابق، نیلم منیر کے شوہر عرب نہیں ہیں۔ وہ دراصل پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا نام محمد راشدہے۔ وہ دبئی کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں اور ان کی تنخواہ تقریباً 17 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ ہے۔ نیلم اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا چاہتی تھیں اور انہوں نے ایک نجی تقریب میں شادی کا انتخاب کیا تاکہ ان کی ذاتی زندگی ہرجگہ وائرل نہ ہو۔