ویب ڈیسک ۔۔ نیٹ فلکس کےمشہورزمانہ سیزن سکویڈگیم2کواس کی شانداربلکہ بہت ہی شاندارکامیابی پرخراج تحسین پیش نہ کرنابہت بڑی ناانصافی ہوگی ۔
ہوانگ ڈونگ ہیوک کی ڈسٹوپین تھرلر نےپارٹ 2میں ہیرونےانتقام کےجذبےکےساتھ واپسی کی ہےجوکہ بہت سےناظرین کیلئےیقیناًایک سرپرائزہوگاکیونکہ کسی کوبھی پہلےسیزن کےہیروکی اس طرح واپسی کی کم ہی توقع تھی ۔
شو کے پریمیئرویک میں سکویڈگیم 2نےسب سے بڑی ویورشپ کا ریکارڈتوڑڈالا۔ اس سےپہلےیہ ریکارڈ”ویڈنسڈے”کے پاس تھا،جسےاپنےڈیبیوہفتے میں 50.1 ملین ویوزملے۔ لیکن سکویڈ گیم 2 نےصرف تین دنوں میں اس سنگ میل کوعبورکرتےہوئے68 ملین ویوزاپنےنام کئے۔
کچھ ویورزنےسکویڈگیم 2کی ضرورت پرسوالات اٹھائےتوبہت سوں کےخیال میں اس میں پہلےسیزن جیساتھرل نہیں ۔ ناظرین کےسوالات اورتبصرےبالکل منطقی ہیں لیکن پھربھی سیزن 2کی کامیابی ہمیں بتاتی ہےکہ لوگوں نےاسےاس کی خامیوں سمیت ٹوٹ کرچاہااورگلےسےلگایاہے۔
سکویڈ گیم تھری کی 2025 میں ریلیزکاپہلےہی اعلان ہوچکااورناظرین کوشدت سےاس کاانتظارہے۔
سکویڈگیم دراصل انسانی فطرت کےبدترین پہلوکواجاگرکرتاہےجس میں کچھ طاقتورلوگ بہت سےبےبس اورمجبورلوگوں کی کمزوریوں کافائدہ اٹھاکرانہیں اپنی خوشی کیلئےایک بےرحم کھیل کاحصہ بنادیتےہیں ۔ یہ کہانی ہمیں بتاتی ہےکہ موجودہ دورکےخودغرض اوراحساس سےعاری سرمایہ دارانہ نظام میں لوگ اپنی بقااورفائدےکیلئےکسی بھی حدتک جاسکتےہیں ۔