مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ بالی وڈفلموں کی معروف آئٹم سانگ ڈانسرنورافتیحی نےحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیاہےکہ وہ چودہ برس کی عمرسےروزےرکھ رہی ہیں اورباقاعدگی سےنمازبھی پڑھتی ہیں۔
نورافتیحی نےانٹرویوکےدوران کہاکہ روزےکسی کام سےنہیں روکتے۔ روزےرکھنےکےساتھ آپ دنیاکےدوسرےکام بھی کرسکتےہیں۔ میں بھی روزےرکھ کراپنےکام جاری رکھتی ہوں۔
نمازسےمتعلق پوچھےگئےسوال پرنورافتیحی نےانکشاف کیاکہ وہ پابندی کےساتھ نماز ادا کرتی رہی ہیں۔نماز ایسے ہےجیسے کوئی بھی شخص خود کو پرسکون رکھنےکیلئےمراقبہ کرتا ہےیاایکسرسائزکرتاہے۔
نورافتیحی کامزیدکہناتھانمازاورمراقبہ ایک جیسے نہیں،نمازبلکل منفرد ہے۔نمازروحانی سکون اوراپنےخدا سےرابطے کاسب سےبہترین ذریعہ ہے۔نمازپڑھنے والے شخص کااپنےرب سےتعلق جڑجاتا ہے، وہ اپنےخالق سےباتیں کرتاہے۔اپنی تمام ضروریات پوری کرنےکی دعا مانگتااورروحانی سکون حاصل کرتاہے۔
نورافتیحی کی جانب سےنمازاورروزوں کی پابندی کی بات سننےکےبعدسوشل میڈیاپرصارفین بہت حیران دکھائی دیتےہیں۔
نورافتیحی کےوالدین مراکش سےتعلق رکھتےہی۔ نورابھی مراکش میں پیداہوئیں لیکن وہ بچپن میں ہی کینیڈاچلی گئیں اوروہیں پلی بڑھیں۔
نورادوہزارچودہ میں بھارت منتقل ہوئیں اوروہاں بالی وڈفلموں میں کام کرناشروع کردیا۔