Home / فیشن انڈسٹری کے80فیصدلوگ لیزبین ہیں:ماریہ بی

فیشن انڈسٹری کے80فیصدلوگ لیزبین ہیں:ماریہ بی

maria b statement on LGBT

ویب ڈیسک ۔۔ معروف فیشن ڈیزائنرماریہ بی کےفیشن انڈسٹری کےلوگوں سےمتعلق بیان نےنیاپینڈوراباکس کھول دیاہے۔

ماریہ بی کی سوشل میڈیاپروائرل ایک ویڈیومیں انہیں کھل کریہ کہتےہوئےسنااوردیکھاجاسکتاہےکہ فیشن انڈسٹری سےتعلق رکھنےوالےاسی فیصدلوگ ایل جی بی ٹی یعنی لیزبین، گے،بائی سیکسوئل اورٹرانس جینڈرہیں۔

وائرل ہونےوالی ویڈیوماریہ بی کےایک پوڈکاسٹ سےلی گئی ہےجس میں انہوں نےایل جی بی ٹی کےمعاملےپرکھل کربات کی ۔ ماریہ بی نےکہاکہ انہوں نےٹرانس جینڈرکےمسئلےپراس وقت بات کرناشروع کی جب اس قسم کےلوگوں نےکھل کریہ کہناشروع کیاکہ اسلام میں سب جنسی رحجانات جائزہیں۔

ماریہ بی نے دلیل دیتےہوئےقرآن پاک میں ذکرکی گئی قوم لوط کاحوالہ دیااورکہاکہ لوگ ایل جی بی ٹی کیو کے موضوع کو چھوٹا اور غیر اہم قرار دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے کبھی ایل جی بی ٹی یا ٹرانس جینڈرز افراد کے بارے میں بات نہیں کی، کیوں کہ پہلے ایسے افراد اپنی ذات یا گھروں تک محدود تھے۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Hema Report shocks India

کہاگیاایڈجسٹ کرو: اداکارہ نےسچائی بتادی

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی جانی مانی اوربڑی فلم انڈسٹری سےان دنوں لوگوں کےچھوٹےکرتوتوں کی خبریں …