تاریخ: 25 مئی 2025 | تحریر: نیوز میکرز ڈیسک
پاکستان کی نامور ٹی وی اور فلمی اداکارہ ماہرہ خان کو دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کی محبت، عزت اور داد و تحسین حاصل ہے۔ تاہم، حال ہی میں لندن میں ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران ماہرہ خان ایک افسوسناک اور ہولناک واقعے کا شکار ہوئیں، جب انہیں ہجوم نے گھیر لیا۔ اس سب کے دوران ایک سیکیورٹی گارڈ، جسے مائرہ کی حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا تھا،اداکارہ کو ہراساں کرتارہا۔
یہ واقعہ 25 مئی 2025 کو لندن کے ایک سپر مارکیٹ میں پیش آیا جہاں مداحوں کے ساتھ ملاقات (Meet and Greet) کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جب ہجوم ماہرہ کے قریب آنے کی کوشش کر رہا تھا، تو وہاں ان کی حفاظت کیلئےتعینات سیکیورٹی گارڈ انہیں محفوظ بنانے کے بجائے خود ان کا جسم چھونے لگا۔ مائرہ خان اس صورتِ حال سے سخت خوفزدہ اور صدمے میں تھیں۔ صورتحال کودیکھتےہوئےاداکار ہمایوں سعید نے مداخلت کی اور سیکیورٹی گارڈ کو وہاں سے ہٹنے کو کہا۔ بعد ازاں ہمایوں سعید پورے ایونٹ کے دوران ماہرہ خان کے پیچھے کھڑے رہے۔
اب اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مجرم کوئی اور نہیں بلکہ خود سیکیورٹی گارڈ ہے۔ لندن میں موجود صحافیوں نے بھی ماہرہ خان کے ساتھ بدتمیزی اور غیر مناسب رویے کی نشاندہی کی ہے۔ ماہرہ خان نے اپنے ٹوٹی ہوئی ناخن کی تصویر بھی شیئر کی جو اس بدنظمی کے دوران ٹوٹ گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ساری پروموشن سے بہت تھک چکی ہیں، خاص طور پر اس ناخوشگوار تجربے کے بعد۔ انہوں نے لکھا: "میرے ناخن کہہ رہے ہیں، مجھے گھر لے چلو۔”
سوشل میڈیا صارفین کا متفقہ خیال ہے کہ سیکیورٹی گارڈ ہی وہ شخص تھا جس نے ماہرہ خان کو بار بار غیر مناسب طریقے سے چھونے کی کوشش کی۔ ایک مداح نے لکھا: "وہ سیکیورٹی گارڈ ہی تھا جس نے ہراساں کیا۔” ایک اور صارف نے تبصرہ کیا: "کالے چشمے والا سیکیورٹی گارڈ خود ایک ایکٹو ٹک ٹوکر ہے۔” تیسرے صارف نے کہا: "ہمایوں سعید نے بہت عمدہ طریقے سے صورت حال کو سنبھالا۔ یہ کیسی سیکیورٹی ہے؟ وہ اسے پکڑ رہا ہے۔” ایک اور صارف نے لکھا: "مائرہ خان کو اس کمپنی پر مقدمہ کرنا چاہیے جس نے ایسا سیکیورٹی گارڈ فراہم کیا۔” مزید ایک صارف کا کہنا تھا: "واضح طور پر یہی سیکیورٹی گارڈ ہے جو اسے غلط طریقے سے چھو رہا ہے۔”