Home / کپل شرمانئےتنازع میں پھنس گئے

کپل شرمانئےتنازع میں پھنس گئے

Kapil Sharma in a new controversy

ویب ڈیسک ۔۔ بھارت کےمقبول ترین دی کپل شرماشوکےمیزبان کپل شرماایک نئےتنازع کی زدمیں گھرگئےہیں اوراس حوالےسےٹویٹرپرایک ٹرینڈبھی گردش کررہاہے۔

تنازع کی وجہ کشمیرپربننے والی ایک فلم کی ٹیم کو دی کپل شرماشومیں مدعو نہ کرنا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلم ساز ویویک اگنی ہوتری نے ٹوئٹ پر دعویٰ کیا تھا کہ کپل شرما نے اپنےشو میں ان کی نئی فلم کشمیر فائلز کی پروموشن کیلئےفلم کی کاسٹ کومدعو کرنے سے انکارکردیا ہے۔

انہوں نے یہ بات 4 مارچ کو ایک مداح کے ٹوئٹ کے جواب میں بتائی اور فلم سازکےمطابق کپل شرماکےانکارکی وجہ فلم میں کسی بڑے اسٹارکا نہ ہونا ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں ویویک اگنی ہوتری نے کہاکہ میں خودکپل شرماکا مداح ہوں لیکن افسوس انہوں نےہمیں اپنے شو پر بلانے سے انکار کیا ہے کیونکہ ہماری فلم میں کوئی بڑا اسٹار نہیں، بولی وڈ کے ایسے ڈائریکٹرز، رائٹرز اور اچھے اداکار جو اسٹار نہیں، انہیں کچھ بھی تصور نہیں کیا جاتا’۔

اس کے بعد کپل شرما اور ان کا شو ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی جانب سے اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Comedian Zafari Khan in Mazaq Raat

میرےبیٹےبیٹیوں جیسےہیں،ظفری خان

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف پاکستانی کامیڈین ظفری خان کہتےہیں پاکستان میں ایک عرصےسےجوفلمیں بن رہی ہیں …