Home / ہیرو, ہیروئن کا تعلق عمرنہیں، کردار سے ہوتا ہے

ہیرو, ہیروئن کا تعلق عمرنہیں، کردار سے ہوتا ہے

Hero Heroine concept in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ سینئر اداکار ہمایوں سعیدکاکہناہےہیرو اور ہیروئن کا تعلق عمر سے نہیں بلکہ ان کے کردار سے ہوتا ہے۔ انہوں نے مثال دیتےہوئےکہاہولی وڈ میں ڈینزل واشنگٹن اور میرل اسٹریپ جیسے اداکار اور اداکارائیں عمر کےاس حصےمیں بھی مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔

کراچی آرٹس کونسل کی سترہویں اردو کانفرنس میں ایک سیشن کے دوران بات کرتے ہوئے، ہمایوں سعید نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں ہیرو اور ہیروئن کے حوالے سے موجود روایتی تصورات پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں یہ خیال عام ہے کہ ہیرو کے ساتھ کم عمر ہیروئن کا ہونا ضروری ہے، جب کہ باقی دنیا، خاص طور پر مغرب میں، ایسا نہیں۔

انہوں نے کہا، ہولی وڈ میں ڈینزل واشنگٹن اور کیون کاسنر 65 سال یا اس سے زائد عمر میں بھی ہیرو کے طور پر آتے ہیں کیونکہ ہیرو کا انتخاب کردار کی مناسبت سے کیا جاتا ہے، نہ کہ عمر کی بنیاد پر۔ اسی طرح، میرل اسٹریپ بھی مرکزی کرداروں میں نظر آتی ہیں۔

ہمایوں سعید نے مزید وضاحت کی کہ مرکزی کردار کے لیے اداکاروں کا انتخاب ہدایت کار اور پروڈیوسر کرتے ہیں، جو دیکھتے ہیں کہ کون سا اداکار ان کے مطلوبہ کردار کے معیار پر پورا اترتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ جب انہوں نے کیریئر شروع کیا تو ان کے ساتھ ثانیہ سعید، سعدیہ امام اور نادیہ جمیل مرکزی کرداروں میں کام کرتی تھیں، اور آج بھی وہ نمایاں کردار ادا کرتی نظر آتی ہیں۔

اسی دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ جس طرح وہ ہیرو کے طور پر کام کر رہے ہیں، کیا ثانیہ سعید یا نادیہ جمیل بھی ہیروئن کے طور پر کام کر سکتی ہیں؟ اس پر ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ آج بھی اپنی جگہ مضبوطی سے قائم ہیں اور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

میزبان نے مشورہ دیا کہ ہمایوں سعید اپنی مقبول فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے سیکوئل میں ثانیہ سعید کو کاسٹ کریں۔ اس پر ہمایوں سعید نے مسکراتے ہوئے کہا، یہ ایک اچھا خیال ہے۔ ہم نادیہ جمیل کو بھی اس کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Comedian Zafari Khan in Mazaq Raat

میرےبیٹےبیٹیوں جیسےہیں،ظفری خان

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف پاکستانی کامیڈین ظفری خان کہتےہیں پاکستان میں ایک عرصےسےجوفلمیں بن رہی ہیں …