Home / ظفری خان سٹیج ڈراموں سےپہلےدرزی تھے

ظفری خان سٹیج ڈراموں سےپہلےدرزی تھے

Zafari Khan was tailor master

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ کامیڈین ظفری خان سٹیج ڈراموں میں آنےسےپہلےدرزیوں کاکام کیاکرتےتھے۔ انہوں نےیہ بات جیونیوزکےپروگرام ہنسنامنع ہےمیں بتائی ۔

ظفری خان کاکہناتھادرزیوں کےکام میں وہ جینٹس کاکام کرتےاورشلوارکرتابہت اچھابناتےتھے۔ ظفری خان نےبتایاکہ انہوں نےگاڑیوں اورالیکٹریشن کاکام بھی کیا۔

اداکارکےمطابق وہ سٹیج ڈراموں کی طرف آئےتوگھروالوں کی طرف سےسخت مزاحمت کاسامناکرناپڑا۔ سٹیج ڈراموں کےحوالےسےانہوں نےبتایاکہ اکثرلوگ وہاں سمجھتےتھےکہ میں اداکاری کرنےنہیں بلکہ لڑکیوں کےچکرمیں آتاہوں۔

گوجرانوالہ کےسٹیج ڈرامےکاذکرکرتےہوئےظفری خان نےبتایاکہ ایک بارچھاپےکی اطلاع پروہ بڑی مشکل سےچھپتےچھپاتےہال سےباہرنکلےتوپتاچلاکہ چھاپہ دوسرےوالےسٹیج ڈرامےپرپڑاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Malaysian actress rejects VVIP's lucrative offer

حسن نےدولت کوپائےحقارت سےٹھکرادیا

Tuesday, 06 January 2025 | Web Desk دولت حسن کی خریداربن جائےتواکثرہردروازہ تھوڑی کوشش پرکھل …