Home / ابھیشیک اورایشوریا — طلاق کی افواہوں کاخاتمہ

ابھیشیک اورایشوریا — طلاق کی افواہوں کاخاتمہ

Abhishek and Aishwarya at Mumbai airport

ویب ڈیسک ۔۔ طلاق ہوگئی ، نہیں طلاق نہیں ہوئی ۔ یہ وہ افواہیں جوابھیشیک بچن اورایشوریارائےکی شادی کولےکرکافی عرصےسےگردش کررہی ہیں ۔ لیکن اب لگتاہےکہ ان افواہوں کاشایدہمیشہ کیلئےخاتمہ ہوجائے۔

جی ہاں ، بالی وڈ فلم نگری کایہ مشہورجوڑاممبئی ائیرپورٹ پرایک ساتھ بہت خوش دکھائی دیا ۔ دونوں اپنی بیٹی آرادھیابچن کےساتھ نئےسال کی چھٹیاں کسی پرفضامقام پرگزارنےکےبعدممبئ واپس لوٹےتھے۔ انڈین میڈیاکےمطابق دونوں کےچہروں پرخوشگواراورطمانیت بھری مسکراہٹ تھی ، جوبہت سوں کیلئےبہت معنی خیزتھی۔

ابھیشیک گرے ہوڈی اورسیاہ ٹریکس میں بہت سمارٹ نظرآرہے تھے، جبکہ ایشوریا سیاہ سویٹ شرٹ اور لیگنگز میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ گول مٹول سی آرادھیا نیلے رنگ کی سویٹ شرٹ میں بے حد کیوٹ لگ رہی تھی۔

فیملی نےفوٹوگرافرزکوگرم جوشی سے نئےسال کی مبارکباد دی اوراپنی گاڑی کی طرف بڑھ گئے۔ ابھیشیک نےاہلیہ اوربیٹی کوگاڑی میں بٹھایااوراس کےبعدوہ خودگاڑی میں بیٹھے۔

بھارتی میڈیانےایشوریااورابھیشیک کواس طرح ایک دوسرےکےساتھ خوش دیکھ کربہت اچھےتبصرےکئےاورابھیشیک کواپنی فیملی کیلئےایک پناہ کی طرح قراردیا۔

یہ بھی چیک کریں

Malaysian actress rejects VVIP's lucrative offer

حسن نےدولت کوپائےحقارت سےٹھکرادیا

Tuesday, 06 January 2025 | Web Desk دولت حسن کی خریداربن جائےتواکثرہردروازہ تھوڑی کوشش پرکھل …