لاہور: (ویب ڈیسک) پیراماونٹ پکچرزکی ڈراونی فلم "اےکوائیٹ پلیس پارٹ ٹو”نےامریکی سینمابینوں کےدل جیتنےکےساتھ ساتھ اس ہفتےباکس آفس کی پہلی پوزیشن پربھی قبضہ جمالیاہے۔
اےکوائیٹ پلیس کوجان کراسنسکی نےڈائریکٹ کیاہےجبکہ اس فلم میں مرکزی کرداران کی اہلیہ ایملی بلنٹ نےاداکیاہے۔ اس فلم نےاب تک 11.6ملین ڈالرکمائےہیں ۔
فلمی ناقدین اورتجزیہ کاروں کےمطابق یہ رقم کوروناوباسےپہلےکےزمانےمیں
باکس آفس پرٹاپ کرنےوالی فلم کی کمائی کےمقابلےمیں بہت کم ہےلیکن کوروناکےدنوں میں یہ واحدفلم ہےجس نےامریکامیں100ملین ڈالرکاہندسہ کراس کیاہے۔
اےکوائیٹ پلیس کےمقابلےمیں وارنربرادرزکی میوزیکل فلم ان دی ہائٹس فلم بینوں کی توقعات پرپورااترنےمیں کامیاب نہیں ہوسکی ۔