Home / ڈرامہ انڈسٹری لڑکیوں کیلئےمحفوظ نہیں، ریحام رفیق

ڈرامہ انڈسٹری لڑکیوں کیلئےمحفوظ نہیں، ریحام رفیق

Drama Industry unsafe for girls, Reham Rafiq

ویب ڈیسک: ابھرتی ہوئی اداکارہ و ڈانسر ریحام رفیق کابڑاانکشاف ۔ ڈرامہ انڈسٹری لڑکیوں کے لیےغیرمحفوظ جگہ قراردےدیا۔ کہاآنے کی خواہش رکھنے والی لڑکیوں کو پہلے سے ہی انڈسٹری میں پیش آنے والے ممکنہ خطرات سے متعلق خبرداررہناچاہیے۔

ملیحہ رحمٰن کےپوڈکاسٹ میں بات کرتےہوئےاداکارہ نےانکشاف کیاکہ ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاراؤں کے درمیان نمبر ون کا مقابلہ رہتا ہے ۔ بعض اداکارائیں مقابلہ کرنےکےبجائے منفی رویوں میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔ کچھ اداکارائیں دوسروں سے جلتی ہیں، جس سے سیٹ کاماحول خراب ہوجاتا ہے۔

شادی سے متعلق سوال پر ریحام رفیق نے کہا کہ شادی سے ان کے کیریئر پر کوئی فرق نہیں پڑا، ان کے شوہر اور سسرالی بہت اچھے ہیں، جیسے ان کی زندگی پہلے تھی، ویسی ہی شادی کے بعد ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے تسلیم کیا کہ ڈرامہ انڈسٹری لڑکیوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں ہے۔ نہ صرف ڈراما انڈسٹری بلکہ کوئی بھی انڈسٹری لڑکیوں کے لیے زیادہ محفوظ نہیں ہے، لڑکیوں کو خود ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے۔

ان کے مطابق ڈراما انڈسٹری میں آنے کی خواہش رکھنے والی لڑکیوں کو اپنی حفاظت کے طریقے آنے چاہیے، انہیں ذہنی طور پر بھی تیار رہنا چاہیے کہ وہ ایسی انڈسٹری کا حصہ ہیں جو زیادہ محفوظ نہیں، ان کے ساتھ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے ساتھ کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، تاہم انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری کو لڑکیوں کے لیے غیر محفوظ قرار دیا۔

یہ بھی چیک کریں

Malaysian actress rejects VVIP's lucrative offer

حسن نےدولت کوپائےحقارت سےٹھکرادیا

Tuesday, 06 January 2025 | Web Desk دولت حسن کی خریداربن جائےتواکثرہردروازہ تھوڑی کوشش پرکھل …